اکتوبر سے پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال: ترجمان

پاکستان کی قومی ایئر لائن نے کہا کہ اکتوبر سے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائے گی جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا بوئنگ 777 طیارہ 8 جون، 2020 کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے جا رہا ہے (اے ایف پی)

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری مل گئی جس کے بعد آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائے گی جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی شامل کیا جائے گا۔

برطانیہ ایئر سیفٹی کمیٹی نے جولائی میں پاکستانی ایئر لائنز پر سے پابندی اٹھا لی تھی۔ برطانیہ نے چار سال قبل ائیر سیفٹی کی بنیاد پر پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم ائیر سیفٹی میں بہتری کے بعد پی آئی اے پر  سے پابندی اٹھا لی گئی تھی۔

 پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری مل گئی جس کے بعد آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ’​پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے گذشتہ روز (منگل کو) برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔‘

​ترجمان نےمزید بتایا کہ  پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی ہے جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور نہ صرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گا۔

​ان کے بقول: ’گذشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔

پاکستان میں پائلٹس کی جعلی ڈگری سکینڈل کے بعد یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 2020 میں یورپی ملکوں کے لیے   پی آئی اے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد اس کی یورپ اور انگلینڈ کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔

تاہم یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے دسمبر 2024 میں پاکستانی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

پابندی ہٹائے جانے کے اعلان کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 10 جنوری سے یورپ کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا اور ساڑھے چار سال بعد پہلی فلائٹ اسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا