افغان حکومت کے ’جارحانہ اقدامات‘ کا مؤثر جواب دیا، فیلڈ مارشل کی صدر زرداری سے ملاقات

صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلیڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کے اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر صدر آصف علی زداری کو آگاہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدھ کو ایوان صدر، اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی (ایوان صدر)  

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدھ کو صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں افغان سرحد سمیت سکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی اور کہا کہ فوج نے اب تک مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں جانب سے سرحدی چوکیوں پر حملوں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کیے گئے متعدد حملوں کو پسپا کیا گیا ہے۔

حالیہ کشیدگی کے بعد فلیڈ مارشل کی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی، جس کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ گیا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’انہوں نے صدر کو افغان طالبان حکومت کے اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حالیہ سکیورٹی صورتحال اور پاک افواج کی جانب سے دیے گئے مؤثر اور بروقت جواب سے بھی آگاہ کیا۔‘

صدر زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی بھرپور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی سرحدوں کے دفاع اور افغان سرحد کے ساتھ ہونے والے سرحد پار حملوں کو بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔

’صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔‘

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ سرحد پر افغان طالبان کے خلاف کئی سیکٹرز میں جامع کارروائی کی جا رہی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا، جس سے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان