قصور: جب اونچی آواز میں گانا لگانے پر دکان دار گرفتار ہو گیا

قصور کے علاوہ درج ہونے والے مقدمات میں سے ایک لاہور میں گاڑی میں پنجابی گانا اونچی آواز میں سننے پر اور دوسرا اوکاڑہ میں ایک رکشہ ڈرائیور خلاف درج کیا گیا ہے۔

قصور میں تھانہ صدر پتوکی پولیس نے 22 اکتوبر 2025 کو محمد فاروق نامی دکاندار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا (پنجاب پولیس)

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے قصور کے ایک دکاندار کو اونچی آواز میں گانے سننے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے حال ہی میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت ایسے تین مقدمات درج کیے ہیں۔

قصور کے علاوہ درج ہونے والے مقدمات میں سے ایک لاہور میں گاڑی میں پنجابی گانا اونچی آواز میں سننے پر اور دوسرا اوکاڑہ میں ایک رکشہ ڈرائیور خلاف درج کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے جس پر پولیس نے پنجاب بھر میں اونچی آواز میں گانے چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پنجاب میں رواں سال اپریل میں 80 پنجابی گانوں کو فحش قرار دے کر پابندی عائد کی گئی تھی۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق صوبے میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر اونچی آواز میں گانے چلانے یا سننے پر کارروائی کی جارہی ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’جس نے گانے سننے ہیں وہ ارد گرد لوگوں کو ڈسٹرب کیے بغیر کم آواز میں خود سن سکتے ہیں، لیکن جو اونچی آواز میں چلا رہے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قصور میں تھانہ صدر پتوکی پولیس نے دو دن پہلے محمد فاروق نامی دکاندار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم پنجابی گانا ’ویکھ وے دن چڑھیا کے نئی‘ اونچی آواز میں سن رہا تھا، جس سے ارد گرد دکاندار تنگ تھے۔

اس سے قبل 14 اکتوبر کو اوکاڑہ میں مسیحی رکشہ ڈرائیور نامس مسیح کے خلاف پنجابی گانا ’مینوں ستی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں‘، اے کی ظلم کمان لگا ایں‘ اونچی آواز میں سننے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

لاہور میں بھی چند دن پہلے تھانہ نواب ٹاؤن میں ایک گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ گانا اونچی آواز میں سننے کا الزام ہے۔

رواں ہفتے پنجاب کابینہ نے ایمپلی فائر اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی منظوری دی ہے۔

پولیس کی جانب سے پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015 کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور 25 ہزار روپے کی سزا ہو سکتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان