نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (نیما) نے 27 اکتوبر 2025 کو اسلام آباد میں اپنی کتاب ’نیویگیٹنگ لیگل ہورائزنز: سی فیررز’ مینوئل آن نیول آپریشنز اینڈ لا آف دی سی ڈورنگ پیس اینڈ وار‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد کی۔
اس تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، ارکانِ عدلیہ، سفارت کار، قانونی ماہرین، سمندری امور کے پیشہ ور افراد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
یہ مینول وائس ایڈمرل احمد سعید HI(M) (ریٹائرڈ)، صدر نِیما، اور کموڈور راحیل مسعود (ریٹائرڈ)، سینیئر ریسرچ فیلو نیما نے تحریر کیا ہے۔ اس میں جدید سمندری قانون کے پیچیدہ مسائل پر جامع رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ یہ دستاویز اقوام متحدہ کے قانونِ سمندر (UNCLOS) اور بین الاقوامی انسانی قانون سمیت اہم بین الاقوامی فریم ورکس کو یکجا کرتی ہے اور ساتھ ہی سائبر میری ٹائم سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار ہتھیاروں جیسے نئے چیلنجوں کو بھی زیرِ بحث لاتی ہے۔
تقریب کے بعد ہونے والے سیشن میں ممتاز قانونی ماہرین نے اس مینوئل کو سراہا۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC) کے پاکستان میں سربراہ کرسٹوف سوٹر نے اس دستاویز کی انسانی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی سمندری برادری کے لیے ایک ’اخلاقی رہنما‘ قرار دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سینیٹر مشاہد حسین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مینوئل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا ایک عبوری دور سے گزر رہی ہے، اور پاکستان ایک اہم سٹریٹجک میری ٹائم پوزیشن رکھتا ہے۔ صدر نِیما نے آئی سی آر سی کا شکریہ ادا کیا اور ’فرینڈز آف نیما‘ کی معاونت کو سراہا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل زبیر محمود حیات NI(M) (سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی) نے اس مینوئل کو ایک ’بصیرت افروز دستاویز‘ قرار دیا جو سمندری حکمرانی کے اس عزم کی عکاس ہے جو قانون کی حکمرانی، اخلاقی ذمہ داری اور سٹریٹجک بصیرت پر مبنی ہو۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سمندری قانون پر عمل درآمد پاکستان کے لیے صرف ایک قانونی فریضہ نہیں بلکہ ایک سٹریٹجک ضرورت بھی ہے۔
تقریب میں یومِ کشمیر کی مناسبت سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔