کیا اسلام آباد میں چلغوزہ 3000 روپے فی کلو میں مل رہا ہے؟

انڈپینڈنٹ اردو نے وفاقی دارالحکومت کی آبپارہ مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور دیگر تجارتی علاقوں کا رخ کیا تاکہ سستے چلغوزے کی حقیقت معلوم کی جا سکے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گذشتہ دو روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ چلغوزے کی قیمت 10 ہزار روپے فی کلو سے کم ہو کر تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ 

اسلام آباد کے مختلف بازاروں کے سروے سے معلوم ہوا کہ زیرِ گردش خبریں حقیقت سے کوسوں دور ہیں اور فی کلو چلغوزے کی قیمت بدستور بلند ہیں۔

اس سال بھی خشک میوہ جات میں چلغوزے کی قیمت خاصی بلند رہیں۔ پچھلے سال پاکستان کے مختلف شہروں میں چلغوزہ 14 سے 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہوا۔ اگرچہ رواں سال اس کی قیمت کم ہو کر 8 سے 10 ہزار روپے فی کلو تک آ گئی ہے، لیکن پھر بھی اسے سستا نہیں کہا جا سکتا۔

انڈپینڈنٹ اردو نے وفاقی دارالحکومت کی آبپارہ مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور دیگر تجارتی علاقوں کا رخ کیا تاکہ سستے چلغوزے کی حقیقت معلوم کی جا سکے۔

اسلام آباد میں کے پوش علاقے میں واقع سپر مارکیٹ کے دکاندار احسان اللہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے  گفتگو میں کہا کہ ’کہ کم معیار کے چلغوزے کی قیمت 6000 روپے جبکہ اور اعلی معیار 8000 روپے ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ’3000 روپے فی کلو کوئی چلغوزے نہیں ملتا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آبپارہ مارکیٹ کے سستا بازار، جہاں قیمتوں کے حوالے سے کبھی کبھی قسمت مہربان ہو جاتی ہے، میں بھی سستے داموں میں چلغوزے نہ ملے۔ 

دکاندار محمد اصغر کا کہنا تھا کہ ’3000 روپے کلو والا چلغوزہ کبھی آیا ہے اور نہ کبھی آئے گا۔ جو 3000 کے چلغوزے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں وہ کچا چلغوزہ ہوتا ہے اسی لیے اسکا ریٹ اتنا کم ہوتا ہے۔‘  

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اطلاعات میں جن کم قیمت چلغوزوں کا ذکر کیا جا رہا تھا دکانداروں نے اسے ’کچا‘ یا چلاس کا خام چلغوزہ قرار دیا، جو نہ صرف غیر معیاری ہوتا بلکہ دستیاب چلغوزے سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔

چلغوزے کی قیمتوں میں مبینہ کمی کی خبریں شہریوں کے لیے ایک خوشگوار امید تھیں، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے۔ 

آبپارہ مارکیٹ جیسی نسبتاً سستی جگہوں پر بھی نرخوں میں کوئی نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان