انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کو 4 دیگر مسافروں کے ہمراہ ایک فضائی حادثے میں چل بسے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں تباہ ہونے والے طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جو ایک کھلے میدان میں بکھرے ہوئے ہیں۔
انڈین میڈیا نے بتایا کہ اجیت پوار کے طیارے نے انڈیا کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی سے سفر کرتے ہوئے ریاست کے شہر بارامتی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی۔
اجیت پوار، جو کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ بھی تھے، کو لے جانے والے طیارے نے 250 کلومیٹر دور بارامتی کے خاندانی گڑھ میں ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی، جہاں وہ انتخابی مہم میں حصہ لینے جا رہے تھے۔
VIDEO | Maharashtra Deputy Chief Minister Ajit Pawar and five other persons were killed after an aircraft carrying them crashed in Pune district. Visuals from spot.
(Source: Third Party) pic.twitter.com/6UnMLKwqtp
— Press Trust of India (@PTI_News) January 28, 2026
حادثے میں جان سے جانے والوں میں نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ دو پائلٹ اور اتنے ہی سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ ان کے دو اہلکار بھی طیارے میں سوار تھا۔
انہوں نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ’طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
حادثے میں مرنے والے دیگر افراد کی شناخت پائلٹس سمیت کپور اور شمبھاوی پاٹھک اور سیاست دان کے سکیورٹی سٹاف ودیت جادھو کے طور ہوئی ہے۔
ممبئی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’ہوائی جہاز رن وے 11 پر 8:40 (انڈین وقت) پر گر کر تباہ ہوا اور شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔‘
پوار نے ریاستی حکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کی، جس نے 2023 میں اپوزیشن نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے الگ ہونے والے ایک دھڑے کی قیادت کی۔
گذشتہ سال 12 جون کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 171، ایک بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر، احمد آباد سے اڑان بھرنے کے صرف 30 سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 260 اموات ہوئی تھیں۔