پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بدھ کو خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال شدید گرمی کی لہروں اور غیر معمولی موسمیاتی تغیرات کے بعد پاکستان میں بھی جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ایک اجلاس میں مون سون سیزن کی پیشگی تیاری، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ ممکنہ قدرتی آفات کی صورت میں ہنگامی فنڈ کے قیام کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کریں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے بتایا وفاقی حکومت نے قومی آبی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں آبی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی ہے۔
اجلاس میں یہ ہدایت بھی کی گئی کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کیا جائے جبکہ صوبائی حکومتیں خطرے سے دوچار اضلاع میں دریاؤں کی گزرگاہوں، سیلابی راستوں میں تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کو پیشگی دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سون کے دوران تمام متعلقہ ادارے اپنی مکمل انتظامی اور تکنیکی صلاحیت عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے بروئے کار لائیں۔