رابی پیرزادہ کی نجی ویڈیوزکس طرح پھیلیں؟

گلوکارہ رابی پیرزادہ کی چند نجی تصاویر اور ویڈیوز شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہوں نے وفاقی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔

(تصویر: رابی پیزادہ  ٹوئٹر اکاؤنٹ)

گلوگارہ رابی پیرزادہ آج ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں جس کی وجہ ان کی چند ذاتی ویڈیوز اور تصاویر کا لیک ہونا ہے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا فون حال ہی میں فروخت کیا جس کی وجہ سے شاید یہ مواد لیک ہوا ہو۔ انہوں نے کھل کر کسی پر شبے کا اظہار نہیں کیا۔

اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو شکایت کر دی ہے۔

البتہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ٹوئٹر پر کچھ لوگ ذاتی ویڈیو بنانے پر رابی پیرزادہ پر ہی تنقید کر رہے ہیں۔ بعض ان سے ہمدردی ظاہر کر رہے ہیں تو بعض صارفین ذاتی مواد لیک ہونے کی ٹائمنگ کو رابی پیرزادہ کی ٹویٹ سے جوڑ رہے ہیں جو میں انہوں نے پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے سربراہ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

کچھ لوگوں نے رابی پیرزادہ کی ہمت بڑھائی۔

محمد اشفاق نامی ایک صارف نے لکھا: ’اور جو شخص کسی مسلم کے عیب پر پردہ ڈالے اللہ تعالی اس پر دنیا اور آخرت میں پردہ ڈالیں گے اور اللہ تعالی بندے کی مدد میں رہتے ہیں۔‘

کچھ صارفین نے رابی پیرزادہ پر بھی تنقید کی اور سوال کیا کہ ’محترمہ آپ کی غلطیوں کا کیا؟‘

ایک صارف نے تو رابی پیرزادہ کو یہاں تک کہہ دیا کہ ’مودی نے آپ کی ویڈیو لیک کروائی ہو گی۔‘

کچھ صارفین نے لکھا کہ پاکستانی ناموں سے فیک بھارتی اکاؤنٹس یہ ویڈیوز وائرل کر رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ اپنی ایک ٹویٹ میں رابی پیرزادہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ’ہٹلر‘ قرار دیتے ہوئے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے لوگوں کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی تھی۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رابی پیرزادہ کی ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جس کے پاس ان کے آئی کلاؤڈ کا پاس ورڈ موجود تھا۔

رابی پیرزادہ کی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کی ٹائمنگ کو ڈی جی آئی ایس پی آر پر مایوسی کا اظہار کرنے والے رابی پیرزادہ کے ٹویٹ سے جوڑتے ہوئے جلال شاہ نامی صارف نے لکھا: ’ویسے کیا شاندار اتفاق ہے، ادھر آپ نے ٹویٹ کر ڈالی، ادھر سےآپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔‘

فاطمہ ثنا نامی ایک صارف نے لکھا: ’آپ کا بیان بہت بولڈ تھا، لہذا محتاط رہیں۔ اب آپ کو ایسی چیزوں کو برداشت کرنا پڑے گا۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل