کیمرون گرین آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی

کیمرون گرین آئی پی ایل 2026 کے لیے کل 25.20 کروڑ انڈین روپے میں فروخت ہوئے۔ اس طرح وہ آئی پی ایل کی بولی کے تیسرے سب سے مہنگے اور تاریخ کے سب سے مہنگے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آئی پی ایل میں کیمرون گرین 22 مارچ 2024 کو رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے چنئی سپر کنگز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنے ہی ہم وطن کو سب سے مہنگے کھلاڑیوں کی فہریست میں پحچھے چھوڑ دیا ہے۔

آئی پی ایل 2026 کے لیے کھلاڑیوں کی خرید و فروخت منگل کو ابوظبی میں ہو رہی ہے۔

ابوظبی میں ہونے والی بولی میں آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو کولکتہ نائٹ رائڈر نے 25 کروڑ انڈین روپوں سے زائد میں خریدا ہے۔

کیمرون گرین آئی پی ایل 2026 کے لیے کل 25.20 کروڑ انڈین روپے میں فروخت ہوئے۔ اس طرح وہ آئی پی ایل کی بولی کے تیسرے سب سے مہنگے اور تاریخ کے سب سے مہنگے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ان سے قبل سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی آسٹریلیا ہی کے مچل سٹارک (24.75 کروڑ انڈین) اور پیٹ کمنز (20.50 کروڑ انڈین) تھے۔

تاہم کرک انفو کے مطابق کیمرون گرین کو صرف 18 کروڑ انڈین روپے ہی ملیں گے، جس کی وجہ آئی پی ایل کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کی تنخواہ کو 18 کروڑ تک روکا ہوا ہے اور اضافی پیسے بی سی سی آئی کو کھلاڑیوں کی مدد کے لیے جائیں گے۔

ویسے کیمرون گرین فہرست میں تیسرے مہنگے کھلاڑی ہیں اور ان سے اوپر انڈین وکٹ کیپر رشبھ پنت پہلے نمبر پر ہیں جو 27 کروڑ انڈین روپے اور دوسرے نمبر پر شریس ایئر رہے جنہیں 26.75 کروڑ انڈین روپوں میں خریدا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی پی ایل 2026 کی بولی میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے ہی دوسرا سب سے مہنگا کھلاڑی بھی حاصل کیا ہے جو سری لنکا کہ متھیشا پتھیرانہ ہیں جنہیں 18 کروڑ انڈین روپے میں خریدا گیا۔

بولی میں آئی پی ایل کا پہلی بار حصہ بننے والے کھلاڑیوں نے بھی ریکارڈ بنائے ہیں جہاں 20 سالہ لیفٹ آرم سپن آل راؤنڈر پرشانت ویر اور 19 سالہ وکٹ کیپر کارتک شرما کو چنئی سپر کنگز نے 14.2 کروڑ انڈین روپے فی کھلاڑی میں خرید لیا۔

اس طرح دونوں کھلاڑیوں نے 2022 کی نیلامی میں آویش خان کے 10 کروڑ روپے کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

ادھر جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر عاقب نبی کو بھی بڑی رقم ملی، جنہیں دہلی کیپیٹلز نے 8.4 کروڑ روپے میں اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ