دنیائے موسیقی کے مقبول گریمی ایوارڈز کی 61ویں تقریب بالآخر خواتین کی صلاحیتوں کی معترف ہونے کے بعد لاس اینجلس میں ختم ہو گئی۔
تقریب پر سوچ سمجھ کے مطابق خواتین کا رنگ حاوی تھا جس میں جینیلی مونائی، کارڈی بی، ڈولی پارٹن، مائلی سائرس، جینفر لوپیز، برینڈی کارلزل اور کیسی موسگریوز نے زبردست پرفارمنس دیں جبکہ تقریب کی میزبان ایلسیا کیز، جیڈا پنکٹ سمتھ، جینفر لوپیز، لیڈی گاگا اور میشل اوباما کی پر زور تقاریر بھی اس کا حصہ تھیں۔
اہم انعامات بھی خواتین کی اکثریت کو دیے گئے جن میں بہترین آر اینڈ بی البم کے لیے ایچ ای آر اور گریمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلی یا سولو خاتون فنکار کارڈی بی کو بہترین ریپ البم کا ایوارڈ دیا گیا۔ برطانیوی فنکار ڈوا لیپا کو، جنہوں نے چند لمحے قبل اپنا گیت ’ون لو’ پیش کیا، بہترین نئی آرٹسٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس رات کا سب سے بڑا انعام سال کا بہترین ایلبم کیسی موسگریوز کو دیا گیا جو یہ جان کر نڈھال دکھائی دیتی تھیں کہ ان کا مقابلہ جینیلی مونائی، کارڈی بی، ڈریک، ایچ ای آر اور کینڈرک لیمار سے تھا۔
خواتین کے حاوی ہونے کی وجہ گذشتہ برس خواتین کو انعامات پر کڑی تنقید تھی۔ اس کے بعد ریکارڈنگ اکیڈمی کے صدر نیل پورٹ ناؤ نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اگر اپنا کام تسلیم کروانا چاہتی ہیں تو اس کا ’معیار’ بہتر کرنا ہو گا۔
ردعمل کے بعد ریکارڈنگ اکیڈمی نے مشیل اوباما کی سابق چیف آف سٹاف ٹینا چن کی قیادت میں ایک ٹاسک فورس ترتیب دی تاکہ ’ان برادریوں جن کی نمائندگی نہیں تھی اس بابت رکاوٹیں اور غیرارادی تعصب کی شناخت کی جاسکے۔‘
تقریب میں خواتین کو تسلیم کرنے کی مثبت تبدیلی کے باوجود یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گریمی نے ہپ ہاپ برادری کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے کم ہی کچھ کیا ہے۔
ڈریک نے حیرت انگیز شمولیت کی تاکہ وہ بہترین ریپ گانے کے لیے اپنا ایوارڈ لے سکیں، لیکن بدقسمتی سے جب انہوں نے کامیابی کا مطلب کیا ہے پر بات شروع کی تو انہیں روک دیا گیا۔ ان کے ساتھ ان اس کے ساتھی ہپ ہاپ فنکاروں جیسے چائلڈش گیمبوینو اور کینڈرک لیمار کے گریمی کے ساتھ ایک مشکل رشتہ ہے۔ لیمار کو تین مرتبہ ایلبم آف دی ایئر نہیں دیا گیا۔
جبکہ چائلڈش گیمبوینو نے چار بڑے انعامات میں سے دو سال کے بہترین ریکارڈ اور ’دس از امریکہ‘ گانے کے لیے جیتے تقریب سے نمایاں طور پر غائب تھے۔ شو کے طویل عرصے سے پروڈوسر کین ایرلچ کے مطابق کینڈرک، چائلڈش گیمبوینو اور ڈریک تینوں نے اس سال پرفارمنس کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔
گریمی تقریب کے اہم نکات
کیسی گریوز کو سال کی بہترین ایلبم
کارڈی بی نے بہترین ریپ البم جیت کے ساتھ تاریخ بنائی
شیلو نے بہترین پوپ ڈیو/گروپ پرفارمنس کے لیے ایوارڈ جیتا
چائلڈش گیمبوینو نے سال کا بہترین گانا اور بہترین ریکارڈ کا ایوارڈ حاصل کیا
ڈیو لپا نے بہترین نیو آرٹسٹ کے لیے گریمی جیت لیا
کارڈی بی بہترین ریپ البم کے لیے اعزاز حاصل کی