کیا باڈی بلڈر سٹیروئیڈ استعمال کر سکتے ہیں؟

ممنوعہ ادویات کا استعمال پاکستان کے باڈی بلڈروں میں ابھرتا ہوا ایک مسئلہ ہے

نو منتخب مسٹر پاکستان اعجاز احمد نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ انہیں دنیا بھر میں لڑے جانے والے باڈی بلڈنگ مقابلوں کے لیے سپانسر کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک شادی شدہ انسان ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں جبکہ ایک باڈی بلڈر کے لیے کم از کم ماہانہ خرچ ساٹھ ہزار روپے ماہانہ درکار ہوتا ہے اور وہ اتنے پیسے کمانا ابھی افورڈ نہیں کرسکتے۔

اعجاز احمد نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت پاکستان کو آگے آنا چاہیے اور ان سمیت دیگر تن سازوں کی بھی مدد کرنی چاہیے۔

اعجاز احمد کی عمر 33 برس ہے اور وہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے میں فاتح قرار پائے ہیں۔

اعجاز احمد کے مطابق انہوں نے دنیا بھر میں منعقد ہونے والے بہت سے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور ہمیشہ پہلی چھ پوزیشنیں جیتنے والوں میں رہے۔

پاکستان میں اس وقت ان کے پاس پانچ ٹائٹل/اعزازت موجود ہیں۔

مقابلے کے فاتح اعجاز احمد نے ایک دہائی قبل باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔

ان کے مطابق ممنوعہ ادویات کا استعمال پاکستان کے باڈی بلڈروں میں ابھرتا ہوا ایک مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ سے ہر سال کئی معصوم جانوں کی موت واقع ہو جاتی ہے، اور نوجوانوں کو بہت سے میڈیکل مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ تاہم ان کے مطابق اگر ڈاکٹروں کے مشورے سے ایسی دوائیاں استعمال کی جائیں تو پھر نقصان نسبتا کم ہوتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل