انگلینڈ کے خلاف رنز کا تسلسل برقرار رکھوں گی: جویریہ خان

جویریہ خان نے کہا کہ انگلینڈ کا شمار ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہےلہٰذا قومی ویمنز ٹیم سیریز کے دوران کسی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سینئر کرکٹر جویریہ خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان  آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچز کا آغاز9 دسمبر سے ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اور نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھنے  والی جویریہ خان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی اہم رکن ہیں۔ وہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 2 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بناچکی ہیں۔ ٹاپ آرڈر بیٹرملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شیڈول سیریز میں بھی طویل اننگز کھیلنے کی خواہشمند ہیں۔

قومی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کنرارا اوول میں کھیلی جانے والی سیریز میں کامیابی  حاصل کرکے نیوزی لینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2021 میں براہ راست  رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مئی 2008 میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے و الی جویریہ خان اب تک 30.71کی اوسط سے 2611 رنز بناچکی ہیں۔ جویریہ خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین سالوں میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں واضح نکھار آیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ہر بدلتے روز کے ساتھ قومی ویمنز کرکٹرز کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہتری آرہی ہے۔

جویریہ خان نے کہا کہ انگلینڈ کا شمار ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہےلہٰذا قومی ویمنز ٹیم سیریز کے دوران کسی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جیت کے  حصول کے لیے ہمیں کھیل کے  تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

جویریہ خان کا کہنا ہےکہ یہ اعصاب کی جنگ ہوگی اور ہمیں سیریز کے دوران اپنے اعصاب پر کنٹرول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کھیل کےدوران اکثر اوقات ٹیمیں نہ تجربہ کاری اوردباؤ برداشت نہ کرنے کے باعث کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں۔

قومی خاتون کرکٹر نے کہا کہ  گذشتہ سیریز میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے کھلاڑیوں کے  اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں بطور سینئر کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں اور وہ اس کردار کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

جویریہ خان نے  کہا کہ ان کا ہدف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنا ہے تاکہ وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔  انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قومی خواتین ٹیم کو ان کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔ جویریہ خان نے کہا کہ ٹیم کو اس مقام پر پہنچنے میں بہت وقت لگا ہے اور انہیں مزید بہتری کے لیے فینز کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل