بجلی سے اڑنے والے طیارے کی پہلی پرواز

بجلی سے اڑنے والے دنیا کے پہلے کمرشل طیارے نے کینیڈا میں منگل کے دن اڑان بھری۔ یہ وینکوور کے آسمان میں 15 منٹ کی ایک آزمائشی اڑان تھی۔

بجلی سے اڑنے والے دنیا کے پہلے کمرشل طیارے نے کینیڈا میں منگل کے دن اڑان بھری۔ یہ وینکوور کے آسمان میں 15 منٹ کی ایک آزمائشی اڑان تھی۔

اس موقع پر تقریباً سو لوگ اس ایجاد کو دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے۔

یہ طیارہ امریکی انجینیئرنگ کمپنی میگ نکس اور کینیڈا کی کمپنی ہاربر ایئر کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

موقع پر میگ نکس کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹیو آفسر نے کہا کہ یہ ہوائی جہاز ثابت کرتا ہے کہ تمام کمرشل پروازیں بجلی کے ذریعے چلائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف اس طیارے سے ایندھن بچتا ہے بلکہ ماحول میں بھی ہوائی آلودگی نہیں ہوگی۔

ویسے تو اس جہاز کی مرمت میں بھی کم پیسے خرچ ہوں گے لیکن اس وقت جہاز کے حفاظتی پہلو پر تحقیق جا ری ہے۔

یورپی ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق ہوا بازی کی صنعت دنیا میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی کا باعث ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی