’ آپ ہمیں حیران نہیں کر سکتے، ہم آپ کو حیران کریں گے‘

افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی دھمکی بھارت کی طرف سے آ رہی ہے اور اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو اسے ہم بڑھائیں گے۔

’اس بار فوجی ردعمل مختلف ہوگا۔‘ فوٹو کریڈٹ: آئی ایس پی آر

افواج پاکستان کے شعبۂ اطلاعات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی دھمکی بھارت کی طرف سے آرہی ہے اور اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو اسے بڑھائیں گے ہم اور اس بار فوجی ردعمل مختلف ہو گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ ہمیں حیران نہیں کریں مگر ہم آپ کو کر سکتے ہیں۔

جنرل آصف غفور نے مزید کہا: 'ہم خطے میں امن کی کوشش کررہےہیں، معاشی استحکام کی کوشش کررہےہیں۔

'بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور جمہوری ملکوں میں جنگ نہیں ہوتی۔'

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلۂ کشمیر خطے کے امن  کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اسے حل کرنا چاہیے۔

جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا پر بھی بات کی اور کہا کہ بھارت کا میڈیا جنگی صحافت کر رہا ہے۔

فوجی ترجمان نے ایران میں حالیہ حملے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ایران سے بات چیت کر رہا ہے کہ ایران کے ساتھ ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان