بھارتی جہاز گرانا ہماری صلاحیت ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے: پاکستان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت اب پاکستان کو کسی بھی نئی جنگ میں دس دنوں سے بھی کم عرصے میں ’دھول چٹانے‘ کا اہل ہو گیا ہے جبکہ پاکستان نے ان کے اس بیان کو ’جنگی جنون‘ پر مبنی قرار دیا ہے۔

پاکستانے نریندر مودی  کےبیان کو  ’جنگی جنون‘ پر مبنی قرار دیا ہے(اے ایف پی)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت اب پاکستان کو کسی بھی نئی جنگ میں دس دنوں سے بھی کم عرصے میں ’دھول چٹانے‘ کا اہل ہو گیا ہے۔

پاکستان نے نریندر مودی بیان کو ’جنگی جنون‘ پر مبنی قرار دیا ہے۔

 گذشتہ روز فوجی اہلکاروں سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ’پاکستان پہلے ہی تین جنگیں ہار چکا ہے۔ پاکستان کو دھول چٹانے کے لیے ہماری افواج کو سات سے دس دنوں سے زیادہ نہیں لگیں گے۔‘

نریندر مودی کے اس بیان پر پاکستان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’پاکستان نے بھارت کے بالاکوٹ میں کیے جانے والے مس ایڈ ونچر کا منہ توڑ اور موثر جواب دیا جس میں بھارت جنگی جہاز کا گرائے جانا اور اس کے پائلٹ کو تحویل میں لینا شامل تھا۔‘

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان کا یہ ردعمل ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔ کسی کو بھی پاکستان عوام کے عزم اور پاکستانی فوج کی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت پر غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔‘

ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ’یہ ریمارکس بھارت اور بھارتی جنتا پارٹی کے پاکستان سے متعلق لاعلاج خبط کو ظاہر کرتے ہیں۔‘

جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں اور گذشتہ سال فروری میں اس وقت چوتھی جنگ کے دہانے پر تھے جب بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاکستان نے کشمیر میں بھارتی افواج پر فضائی حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نریندر مودی پر آج کل شہریت کے متنازع بل کی وجہ سے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے کافی دباؤ بھی ہے، جس کے باعث سست ہوتی معیشت اور اگلے ماہ نئی دلی میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں شکست کا خوف بھی ہے۔

مودی نے دہلی میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران نیشنل کیڈٹ کور کی قرمزی ٹوپی پہن رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی نئی طاقت ’جوان سوچ‘ کے باعث ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور پاکستان کے اندر گذشتہ سال اور 2016 میں کیے جانے والی بھارتی سٹرائکس اس کا ثبوت ہیں۔

’یہ جوان سوچ ہے۔ ہم سرجیکل سٹرائیکس کرتے ہیں اور ان کے گھر میں شدت پسندوں کو مارتے ہیں۔‘

نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ بھارت کے خلاف ’پراکسی وار‘ چلا رہا ہے اور بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں شدت پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ 

پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مودی بھارت کے اندرونی مسائل اور ان کی کشمیر اور اقلیت مخالف پالیسی پر عالمی برادری کی تنقید سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز بیانات ان کی اس شدت پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت اور بھارتی ریاستی اداروں میں سرایت کر چکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا