راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن بابر اور شان کے نام 

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بابراعظم اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت 109 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 

بابر اعظم اور شان مسعود نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی (اے ایف پی)

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بابراعظم اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت 109 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 

بابر اعظم اور شان مسعود نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز تین وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔ جب کھیل کا اختتام ہوا تو بابر اعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنز پر کھیل رہے تھے۔

شان مسعود سنچری سکور کرنے کے بعد اننگز کو مزید آگے نہ بڑھا سکے اور سو رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

آج صبح جب پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو میچ میں اس وقت ایک ڈرامائی موڑ آیا جب ابتدائی بلے باز عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔ انھیں ابو جائد نے وکٹوں کے پیچھے لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر ان کا غلط شاٹ بدقسمتی بن گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر دوسرے اوپنر شان مسعود نئے آنے والے بلے باز کپتان اظہر علی کے ساتھ جم کر کھیلے اور آہستہ آہستہ پوزیشن بہتر کرنا شروع کی۔ پاکستان کا سکور جب 93 رنز پر پہنچا تو اظہر علی 34 رنز بناکر ابو جائد ہی کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

بعد میں آنے والے بابر اعظم نے اپنی اچھی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار سٹروک پلے کا مظاہرہ کیا اور شان مسعود کے ساتھ سکور 205 تک پہنچا دیا۔ شان مسعود نے سٹرائیک ریٹ بھی تیز رکھا اور 160 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری سنچری تھی۔

بابر اعظم کی اننگز آج ایک آل راؤنڈ بیٹنگ کا شاہکار تھی انھوں نے وکٹ کے چاروں طرف زبردست شاٹ کھیلے۔ وہ خوش قسمت رہے کہ ان کا ایک آسان کیچ لینے میں عبادت حسین کامیاب نہ ہوسکے اور بابر کو نئی زندگی مل گئی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

بنگلہ دیش کی بولنگ آج واجبی سی رہی اور پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کرنے میں کوئی خاص کامیاب نہ ہوسکی۔ فاسٹ بولر ابو جائد نے 66 رنز دے کر دو اور تاج نے 111 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ 

پاکستان کی آج کی بیٹنگ دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ پاکستان کل باآسانی مزید 250 رنز بنا لے گا، جس کے بعد بنگلہ دیش کے لیے مشکل ہوگا کہ وہ میچ میں واپس آسکے تاہم کرکٹ میں کچھ یقینی نہیں ہوتا۔ 

راولپنڈی ٹیسٹ میں آج ماضی کے عظیم بلے باز ماجد خان نے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم کی کیپ پیش کی۔ بابر اعظم کو آئی سی سی کی اس سال کی ون ڈے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ