پی ایس ایل: ’میرا ترانہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے تحفہ ہے‘

پشاور سے تعلق رکھنے والے سعید خان چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، لیکن کرکٹ کے جنون کی حد تک شیدائی ہیں۔

’یہ ترانہ میں نے خود لکھا اور گایا بھی ہے۔ پی ایس ایل کے لیے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو یہ میری طرف سے خوش آمدیدی تحفہ ہے۔‘

پشاور سے تعلق رکھنے والے سعید خان چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، لیکن کرکٹ کے جنون کی حد تک شیدائی ہیں۔ سعید خان نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے ایک ترانہ جاری کیا ہے جس کی شاعری بھی انہوں نے خود لکھی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں سعید نے بتایا کہ کرکٹ سے لگاؤ انہیں شاہد آفریدی کی بیٹنگ کی وجہ سے ہوا اور ابھی تک وہ کرکٹ کے فین ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا: ’چونکہ پی ایس ایل فائیو شروع ہو چکا ہے اور انہوں نے اپنا ترانہ بھی ریلیز کیا ہے تو میری پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے کہ وہ اس ترانے کو میچ کے دوران چلائیں تاکہ کرکٹ شائقین بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘

سعید خان نے گریجویشن کر رکھی ہے اور آج کل وہ نوکری کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونا ایک خوش آئند بات ہے لیکن پی سی بی کو چاہیے کہ دیگر شہروں کی طرح پشاور والوں کو بھی پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل میں ساری ٹیمیں پاکستان کی ہیں لیکن ان کی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی ہے کیونکہ ان کا تعلق بھی پشاور سے ہی اور وہ بہت پہلے سے پشاور زلمی کے سپورٹر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ