کرونا لاک ڈاؤن: پی ایچ ڈی والوں کے لیے فیس ٹو فیس کلاسز کا مشورہ

پشاور کے اسلامیہ کالج سے پی ایچ ڈی کرنے والے محمد نثار کے مطابق انہوں نے ایچ ای سی چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے فیس ٹو فیس کلاسز شروع کی جائیں۔

کرونا (کورونا) وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی سکالر محمد نثار آفریدی چاہتے ہیں کہ آن لائن کی بجائے روبرو (فیس ٹو فیس) کلاسز منعقد کی جائیں۔

پشاور کے اسلامیہ کالج سے پی ایچ ڈی کرنے والے محمد نثار کہتے ہیں کہ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے آن لائن کلاسز کی بجائے فیس ٹو فیس کلاسز شروع کی جائیں، لیکن اس کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں اور سکالرز کو ماسک، دستانے، سینیاٹائزز  وغیرہ فراہم کیے جائیں جیسے کہ ڈاکٹروں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'آن لائن کلاسز کی بجائے فیس ٹو فیس کلاسز میں زیادہ سیکھا جاسکتا ہے۔'

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس