’کرونا اور بھوک سے بچانا ہے، لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ کھول رہے ہیں‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ کھولا جا رہا ہے  اور اس کے لیے طے شدہ شرائط کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا ٹائیگر فورس کا کام ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر ملک کے اس طبقے کی بات کی جو ان کے مطابق اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے (اے ایف پی)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ کھولا جا رہا ہے  اور اس کے لیے طے شدہ شرائط کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا ٹائیگر فورس کا کام ہوگا۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد عوام میں آگہی اور امدادی کاموں میں مدد کے لیے بنائی گئی ٹائیگر فورس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ’ٹائیگر فورس بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ پاکستان کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے۔‘

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر ملک کے اس طبقے کی بات کی جو ان کے مطابق اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو بھوک اور کرونا وائرس دونوں سے بچانا ہے، اس میں توازن کے لیے ٹائیگر فورس کی ضرورت پڑے گی۔‘

انہوں نے ٹائگر فورس کے رضاکاروں سے کہا کہ ’آپ لوگوں کو آگاہ کریں کہ ہم کن شرائط پر لاک ڈاؤن کو کھول رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق ٹائیگر فورس میں شعبہ طب سے زیادہ لوگ ٹائیگر بنے ہیں۔

’ایک مشکل وقت میں قوم کو رضاکار فورس کی ضرورت ہے جو رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کی بھی مدد کرسکتے ہیں کیونکہ انتظامیہ کے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’انتظامیہ تنہا کچھ نہیں کرسکتی اس لیے آپ سب کو اکٹھا کیا۔‘

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس میں دس لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے جنہیں ’تنخواہ نہیں ملے گی اور نہ ہی یہ کسی قسم کا فنڈ اکٹھا کریں گے۔‘

ٹائیگر فورس کو کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یونین کونسل، محلوں اور جہاں بھی آپ موجود ہیں وہاں لوگوں کو ایس او پیز سے آگاہ کریں، یہ ٹائیگرز کا کام ہوگا کہ مسجد میں جانا ہے تو ان شرائط پر عمل کرنا ہے، اسی طرح دکانیں اور فیکٹریاں کھولیں گے تو شرائط کیا ہوں گی۔‘

’جب ہم فیکٹریاں کھولیں گے تو اس میں ذمہ داری فیکٹری کے منیجر اور دکانداروں کی ہوگی لیکن ٹائیگر فورس عوامکو آگاہ کرے گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان