یہ تصویر دیکھ کر دکھ ہوا

آپ کبھی ایڈمن کا چکر لگا لیں تو یہ حضرات فرعون بنے بیٹھے ہوتے ہیں۔گھنٹہ گھنٹہ یہ حضرات انتظار کروا کر پھر بھی کل آنے کا بول دیتے ہیں۔

بہاوالدین ذکریہ یونیورسٹی، ملتان میں گیلانی لا کالج کا موجودہ حال (تصویر۔مصنف)

آج یہ تصویر دیکھ کر انتہائی دکھ ہو رہا ہے۔

یونیورسٹی میں آج ایمپلائز کے الیکشن ہیں اور یہ گیلانی لا کالج میں ہمارے ڈپارٹمنٹ کی حالت بنی ہوئی ہے۔

آپ یونیورسٹی کے کسی بھی ڈپارٹمنٹ کا چکر لگا لیں تو آپ کو ایسا ہی ماحول ملے گا۔ ہر ڈپارٹمنٹ کا مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے سیشن 2012-2017 نے کلر ڈے منایا تھا تو ان کو جرمانے کر دیے گئے تھے اور رزلٹ روک لیے تھے۔

وجہ یہ تھی کہ آپ نے ڈپارٹمنٹ کا کلر (پینٹ) خراب کر دیا اور نقصان ہو گیا ہے جس کی رقم اب آپ کو ادا کرنی پڑے گی۔

ہر سال ایسا ہی ہوتا ہے اور ڈپارٹمنٹ میں کلر ڈے نہیں منانے دیا جاتا۔ اور اگر کوئی طلبہ یونین اپنے پوسٹر دیواروں پر لگا دے تو ان پر جرمانے ہو جاتے اور یہاں تک کہ ان کو یونیورسٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیسیں ہم ادا کرتے ہیں، پینٹ ہمارے پیسوں سے ہوتا ہے، تنخواہیں یہ ہماری فیسوں سے لیتے ہیں، بلڈنگ ہمارے پیسوں سے بنتی ہے لیکن افسوس کہ ہم پھر بھی یونیورسٹی میں غلام کی طرح رہتے ہیں۔

یونیورسٹی کا مالی اور ڈرائیور بھی ایک طالب علم سے زیادہ طاقت ور اور مضبوط ہوتا ہے۔ یہاں ایک ڈرائیور کا مسئلہ ہو جائے تو یہ شٹل چلانا بند کر دیتے ہیں اور ہڑتال کر کے اپنے سارے مطالبات منوا لیتے ہیں۔ اور اگر طلبہ ہڑتال کر لیں تو فوری پولیس بلوا کر ان کو گرفتار کروا لیا جاتا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا دیے جاتے ہیں۔

آپ کبھی ایڈمن کا چکر لگا لیں تو یہ حضرات فرعون بنے بیٹھے ہوتے ہیں۔گھنٹہ گھنٹہ یہ حضرات انتظار کروا کر پھر بھی کل آنے کا بول دیتے ہیں۔

افسوس کہ ہم متحد نہی ہیں۔ ہم اکیلے رہ کر ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اور جب تک سٹوڈنٹ یونین بحال نہی ہوتیں ہم ان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس