مودی نے لاک ڈاؤن لگایا، اب وہاں لوگ بدحال ہوگئے ہیں:عمران خان

پاکستان وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر ملک میں لاک  ڈاؤن نہ لگانے کی وجہ دیہاڑی دار مزدوروں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے پوچھ لیتے تو کبھی سخت لاک ڈاؤن لگانے نہ دیا جاتا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سروس سیکٹر تباہ ہوگیا ہے (اے ایف پی فائل)

پاکستان وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر ملک میں لاک  ڈاؤن نہ لگانے کی وجہ دیہاڑی دار مزدوروں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے پوچھ لیتے تو کبھی سخت لاک ڈاؤن لگانے نہ دیا جاتا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدور روزانہ کی بنیادوں پر اپنی آمدن سے اپنے گھر چلاتے ہیں۔

’سخت لاک ڈاؤن لگانے سے قبل ایک بار غریبوں کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔‘

عمران خان نے سندھ حکومت کی جانب سے چھابڑی والوں کو کام کرنے سے روکنے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک سمجھ نہیں آئی کہ سندھ میں چھابڑی والوں کو کیوں بند کر دیا گیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’چھابڑی والے تو پہلے ہی ایک دوسرے سے دور کھڑے ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے لوگ علاقے میں جانے والوں پر ٹوٹ پڑے۔ ’ہم نے لاک ڈاؤن کیا، جس کی وجہ سے سروس سیکٹر تباہ ہو گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’شروع سے ہی سخت لاک ڈاؤن کے خلاف تھا جس پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 3590 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 181088 افراد کرونا وائرس سے متاثر  ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 89 اموات ہوئیں۔

اعداد و شمار جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4471 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پڑوسی ملک بھارت کی مثال دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی نے لاک ڈاؤن لگایا تو وہاں لوگ بدحال ہو گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال دوسرے ممالک سے مختلف ہے۔انہوں  نے کہا کہ امریکہ جیسے امیر ملک میں بھی لوگ میلوں لمبی قطاروں میں کھانا لینے کے کھڑے ہیں۔

’وزیراعظم ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام سے عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ریلیف فنڈ میں کوئی ایک روپیہ دے تو حکومت اس میں چار روپے ڈال کر آگے دے دیتی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان