سعودی عرب میں اونٹوں کا سب سے بڑا ہسپتال

ہ’سلام ویٹرنری‘ نامی اس ہسپتال کے قیام کا ایک مقصد اونٹوں میں افزائش نسل کی شرح 100 سے بڑھا کر 700 کرنا بھی ہے۔

سعودی عرب کے شہر بُوریدہ میں اونٹوں کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔

’سلام ویٹرنری‘ نامی اس ہسپتال میں اونٹوں کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے تحقیق کی سہولت بھی موجود ہے۔

70 ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے اس پروجیکٹ پر دس کروڑ سعودی ریال کی لاگت آئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس ہسپتال کے قیام سے ملک میں ویٹرنری سہولیات میں بہتری آئے گی۔

ہسپتال میں بیک وقت 144 اونٹوں کا علاج کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کی چھت تلے ایک ہی وقت میں چار ہزار اونٹوں کی رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

ہسپتال کی خصوصی سینٹرل لیبارٹریوں میں 60 جدید ترین طبی ساز و سامان اور آلات موجود ہیں جو 160 قسم کے تجزیے کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سلام ویٹرنری میں اونٹوں کے بچوں کا علیحدہ یونٹ، آئی سی یو، سی ٹی سکین یونٹ اور سرجیکل تھیٹر بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں 200 سے 300 ماہرین پر مشتمل عملہ خدمات انجام دے گا۔

’گلف بزنس‘ کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے قیام کے بنیادی اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ اونٹوں میں افزائش اور بریڈنگ کے عمل کو بہتر بنایا جائے، جس کے لیے یہاں ایمبریوٹک ٹرانسفر ٹکنالوجی کی سہولت بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے قیام کا ایک مقصد اونٹوں میں افزائش نسل کی شرح 100 سے بڑھا کر 700 کرنا بھی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا