اٹلی میں اب بھی بہت کچھ طے ہونا باقی ہے

اٹلی میں بظاہر زندگی معمول پر آ رہی ہے، فروری سے بند سکول 14 ستمبر سے کھل رہے ہیں، جس کے لیے حکومت نے مزید ایک ارب یوروز تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر خدشات اب بھی ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث طویل لاک ڈاؤن کے بعد بظاہر تو زندگی معمول کی طرف لوٹتی دکھائی دے رہی ہے مگر اب بھی کئی ایسی باتیں ہیں جو طے ہونا باقی ہیں۔

سکول کب اور کیسے کھولے جائیں؟ اس پر کافی کام کرنے کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 20 فروری سے بند سکول اب کھول دیے جائیں۔

لہذا اب اٹلی میں سکول 14 ستمبر سے کھل رہے ہیں، جس کے لیے حکومت نے مزید ایک بلین یوروز  تعلیم پر خرقچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیسہ مختلف چیزیں پر خرچ کیے جائیں گے جن میں سکول کے اندر تعمیرات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے اب ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا ضروری ہے لہذا نئی کلاس رومز تعمیر کی جائیں گی تاکہ بچے درمیان میں فاصلہ برقرار رکھ سکیں۔

اٹلی میں زندگی معلوم پر لانے کے لیے مزید کیا کیا جا رہا ہے جانیے صحافی عالیہ صلاح الدین کے اس وی لاگ میں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو