پاکستان کے جوہری ہتھیار بھارت سے ’زیادہ محفوظ‘

جوہری امور پر کام کرنے والے امریکی تھنک ٹینک ’نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو‘ کے 2020 نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس میں جوہری مواد کے حوالے سے سب سے زیادہ بہتری پاکستان کی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انڈیکس کی مجموعی رینکنگ میں پاکستان نے سات مثبت پوائنٹ حاصل کیے جس سے پاکستان کی رینکنگ بہت ہوئی (اے ایف پی)

جوہری امور پر کام کرنے والے امریکی تھنک ٹینک ’نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو‘ کے 2020 نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس میں جوہری مواد کے حوالے سے سب سے زیادہ بہتری پاکستان کی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اکانومسٹ میگزین کے اشتراک سے جاری اس رپورٹ میں مختلف ممالک کو تین حوالے سے جانچا گیا ہے جن میں ایک کلوگرام سے زیادہ وزنی جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے ہتھیاروں کی حفاظت پر درجہ بندی، ایک کلوگرام سے کم وزن کے ہتھیار رکھنے والے 153 ممالک کی جوہری مواد کی چوری روکنے کی عالمی کاوشوں پر درجہ بندی اور 46 ممالک کی جوہری تنصیبات کو سبوتاژ کرنے سے روکنے کے اقدامات پر درجہ بندی شامل ہیں۔

تین میں سے دو درجہ بندیوں میں پاکستان کی مجموعہ کارکردگی ہمسایہ ملک بھارت سے بہتر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تیسری کیٹیگیری میں پاکستان کا شمار اس لیے نہیں کیوں کہ پاکستان کو ایک کلو سے زیادہ وزن والے ہتھیار کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

جوہری مواد کی حفاظت کی مجموعی رینگنگ میں پاکستان بھارت سے ایک درجہ اوپر ہے۔ جوہری تنصیبات کے سبوتاژ ہونے کے اقدامات روکنے کی درجہ بندی میں پاکستان بھارت سے پانچ درجہ بہتر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تنصیبات پر موجود سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی کے لیے نئے طریقہ کار اپنائے ہیں اور اندرونی خطرے کو روکنے کے لیے بہتر اقدامات کیے ہیں۔

انڈیکس کی مجموعی رینکنگ میں پاکستان نے سات مثبت پوائنٹ حاصل کیے جس سے پاکستان کی رینکنگ بہت ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیکس کے مطابق تنصیبات کی سکیورٹی پر گذشتہ سالوں میں نئے قواعد کی وجہ سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آ رہی ہے۔

2014 میں سکیورٹی کیٹیگری میں پاکستان کو آٹھ مثبت پوائنٹ ملے، 2016 میں مثبت دو اور 2018 میں چھ مثبت پوائنٹ ملے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ 2012 سے اس رینکنگ کا اجرا کیا گیا ہے اور تب سے کسی ملک کی سکیورٹی اور کنٹرول کی کیٹیگری میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کی اتنے پوائنٹس کے ساتھ  بہتر ریکارڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف چار ممالک ایسے ہیں جو اپے ہتھیاروں میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان، بھارت، برطانیہ اور شمالی کوریا ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان