کیا آپ کی کوئی فارما کمپنی ہے؟ ڈاکٹر جاوید اکرم کو شوکاز نوٹس جاری

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم سے کرونا ویکسین کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔

(سوشل میڈیا)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم سے کرونا ویکسین کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے جمعرات کو ایک انگریزی روزنامے کو بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کرونا (کورونا) کی آسٹریلین ویکسین COAX-19 کا تجربہ کلینیکل ٹرائل کے طور پر ان مریضوں پر کرے گی جن میں کرونا وائرس اس وقت مثبت ہے ۔

یو ایچ ایس کے وائس چانسلرکو جاری شو کاز میں لکھا گیا ہے کہ 'ایسا رویہ حکومت، محکمے یا ماہرین کی ٹیم کی وضع کردہ پبلک پالیسی سے متصادم ہے۔ متعلقہ حکام سے اجازت کے بغیر ایسے ٹرائل کا اعلان حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا، آپ کا اعلان عوامی توقعات اور عمومی تشویش کا باعث بنا، ایسا رویہ بطور وائس چانسلر یو ایچ ایس آپ کے عہدے کے برخلاف ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

'کیا وفاقی اور صوبائی حکومت نے ان کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دی؟ جن کا آپ نے اعلان کیا، بطور وائس چانسلر یو ایچ ایس میڈیا پر ایسے اعلان سے آپ کے کیا مقاصد تھے؟ کیا آپ کے کوئی کارپوریٹ مفاد ہیں؟ کوئی نجی فرم یا فارما سیوٹیکل کمپنی ہے؟ کیا آپ کی کسی نجی کپمنی یا فرم نے ٹرائل کے حوالے سے فارن پارٹنرز سے اشتراک کیا ہے؟'

'کسی غیر ملکی کمپنی سے کسی معاہدے میں جانے سے قبل حکام سے باضابطہ اجازت لی گئی؟ کیا کرونا ویکسین کے ٹرائل کا یوں سرعام اعلان غیراخلاقی اور غیرپیشہ ورانہ نہیں ہے؟'

ڈاکٹر جاوید اکرم کو 11 اگست تک ان سوالات کا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس دوران ڈاکٹر جاوید کو میڈیا پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم کے اہل خانہ اکرم کمپلیکس کے نام سے لاہور میں ایک نجی ہسپتال کے معاملات دیکھتے ہیں جبکہ ڈان ویلی کے نام سے ایک فارما سوٹیکل کمپنی بھی انہی کے زیرانتظام ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس