وہ ایک چیز جو باکسر عامر خان ٹیرینس کروفرڈ کے خلاف مقابلے میں نہیں کرسکتے

عامر خان نے اپنی برتری دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پاونڈ فار پاونڈ شہرت رکھنے والے ٹیرینس کروفرڈ کو چیلنج کیا ہے۔ ۔

عامر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ٹیرینس جیسے آدمی کے خلاف  اپنی توجہ کو تھوڑے سے وقت کے لیے بھی نہیں کھو سکتے۔ 

برطانوی باکسر عامر خان نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ٹیرینس کروفرڈ کے خلاف آنے والے مقابلے میں ایسے آف نہیں ہوسکتے جیسے سیمول ورگاس کے خلاف ہوئے تھے اور مقابلہ ہار گئے تھے۔

سابق عالمی چیمپین عامر خان کو سیمول ورگاس نے گذشتہ لڑائی میں باآسانی چت کر دیا تھا، لیکن انہیں پوائنٹس کی بنیاد پر جیت حاصل کرنے کے لیے ان کی امید سے زیادہ کوشش کرنی پڑی تھی۔

تاہم ٹیرینس کروفرڈ کے خلاف مقابلے سے قبل انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ سب کچھ وہ اگلی لڑائی میں کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

ٹیرینس اس مقابلے کے لیے زبردست ریکارڈ اور تین ویٹ عالمی چیمپین کے طور پر اتر رہے ہیں۔ انہوں نے 34 مقابلوں میں 25 حریفوں کو مات دی ہے جو انہیں باکسنگ کے آج کے دور کے عظیم تر کھلاڑی بناتی ہے۔

عامر خان کے اس دعوے کے برعکس کہ ٹیرینس کے سابق مخالفین کی فہرست کوئی اتنی زیادہ متاثر کن نہیں تھی، وہ مانتے ہیں کہ ان کا میڈسن سکوئر گاڑڈن میں مقابلہ ایک خطرناک حریف کے ساتھ ہے۔

باکسنگ سین ڈاٹ کام سے گفتگو میں عامر خان نے وضاحت کی کہ سیمول ورگاس کے خلاف مقابلہ واحد وقت تھا جب لڑائی میں انہوں نے اپنی توجہ کھو دی تھی۔

’اس مقابلے میں میں نے انہیں چت کر دیا تھا اور میں نہایت آرام سے جیت رہا تھا۔ آور آپ کو معلوم ہے آپ کھیل سے توجہ ہٹا لیتے ہیں۔ میں وہاں کھڑا رہ گیا اور انہوں نے مجھے ایک اچھے وار کے ذریعے چت کر دیا۔ کبھی کبھار آپ فوکس کھو دیتے ہیں اور اس قسم کی باتیں ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ’میں جانتا ہوں کہ ٹیرینس جیسے آدمی کے خلاف میں اپنی توجہ کو تھوڑے سے وقت کے لیے بھی نہیں کھو سکتا کیونکہ وہ واقعی خطرناک ہے، وہ مجھے نقصان پہنچا سکتا ہے اور وہ مجھے ہرا سکتا ہے۔ تو میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔‘

’میں ٹیرینس کے خلاف زیادہ دہان دوں گا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک بڑی لڑائی ہے اور داو پر بہت کچھ ہے۔‘

عامر خان نے اپنے کیریئر میں چار شکستوں کا سامنا کیا ہے، جن میں سے ایک لیمون پیٹرسن کے ہاتھوں تھی جس کے بعد پتا چلا کہ لیمون پیٹرسن نے کارکردگی بڑھانے والی دوائں لی تھیں اور دوسری کھیل کے سب سے بڑے ستارے کنیلو الیوزیز کے خلاف۔ عامر خان کا خیال ہے کہ یہ صرف دوسرا موقع ہے جب وہ انڈر ڈاگ کے طور پر کھیل رہے ہیں۔ یہ وہ حیثیت ہے جو انہیں جیتنے پر مجبور کرتی ہے اور ان کے ناقدین کو غلط ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آخری دو لڑائیاں اس مقابلے کے لیے تیار کرنے کے لیے تھیں۔

برطانوی باکسر نے کہا: ’مجھے اپنے آپ کو ایسی لڑائی کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا ہے، کیونکہ آخری دو مقابلے ایسے لوگوں کے خلاف تھے جن میں آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ جیت جائیں گے۔ لہذا آپ غلطی کرتے ہیں اور لوگ آپ کو گرا دیتے ہیں۔ میرا مطلب ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس مقابلے میں میں انڈر ڈاگ ہوں۔ اس لڑائی کے علاوہ جو دوسری لڑائی جس میں میں انڈر ڈاگ تھا وہ کنیلو کے خلاف تھی۔ وہ بہت بڑا تھا اور بہت مضبوط تھا۔ لیکن جن میں میں فیورٹ رہا وہ میں نے ہاری ہیں۔

’یہ آپ پر یقیناً بہت دباؤ ڈالتی ہے۔ لیکن اس وقت آپ گیم سے توجہ تھوڑی سے ہٹا دیتے ہیں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل