سائنس دانوں کا کہنا ہے ہمارے نظام شمسی میں دوسرے سیارے وینس (زہرہ) کے ماحول میں فوسفین گیس کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں۔ زمین پر اس گیس کا تعلق جانداروں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔
سوموار کو سامنے آنے والے اس بیان کے مطابق یہ زمین کے قریبی ترین سیارے کے ماحول کے حوالے سے تازہ ترین معلومات ہیں۔
اکثر اوقات وینس کے ماحول کو ناقابل برداشت قرار دیا جاتا ہے کیونکہ دن کے اوقات میں اس کا درجہ حرارت پگھلا دینے کی حد تک گرم ہو جاتا ہے۔
وینس کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار بہت زیادہ ہے۔
چلی کے اٹاکاما صحرا اور ہوائی میں موجود ماہرین نے دور بینوں کی مدد سے وینس کے اوپر موجود بادلوں کی بیرونی پرتوں کا جائزہ لیا۔ یہ بادل وینس کی سطح سے تقریباً 60 کلو میٹر بلند تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ماہرین کو ان بادلوں میں فوسفین گیس کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں۔ زمین پر یہ گیس کسی بھی قدرتی مادے کی تخریب سے پیدا ہوتی ہے اور اس میں جلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
نیچر آسٹرونومی نامی جریدے میں لکھتے ہوئے ماہرین کی ٹیم نے زور دیا کہ فوسفین کی موجودگی سے وینس پر زندگی کا ہونا ثابت نہیں ہوتا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تحقیق کے مطابق وینس پر بادلوں میں موجود تیزابی خصوصیت کے باعث فوسفین بہت جلد ختم ہو رہی تھی لیکن یہ دوبارہ کسی وجہ سے تخلیق بھی ہو رہی تھی۔
تحقیق کاروں نے کئی طرح کے تجربوں سے فوسفین گیس کی اس تخلیق کی وجہ جاننے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے وینس پر اپنی تحقیق اس نکتے پر ختم کی ہے کہ 'یہ ایک غیر متوقع اور ناقابل بیان کیمسٹری ہے۔'
رائل انسٹی ٹیوشن آف آسٹریلیا سوئن برن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ایلن ڈفی جنہوں نے اس تحقیق میں کیلدی کردار ادا کیا ہے کہ کہنا ہے کہ 'یہ زمین کے علاوہ کہیں پر بھی زندگی پائے جانے کی بہت پرجوش علامت ہے۔'
لیکن ان کی جانب سے انتباہ کیا گیا کہ یہ ماننا دلچسپی سے خالی نہیں کہ فوسفین جانداروں سے پیدا ہو رہی ہے لیکن 'ہمیں تخلیق کے حوالے سے تمام ممکنہ غیر حیاتیاتی ذرائع کو مسترد کرنا ہو گا'۔
خلا نوردوں میں وینس کے حوالے سے کافی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ یہ زمین کے قریب اور تقریباً زمین جتنے ہی حجم کا سیارہ ہے اور کچھ ماہرین کے مطابق وینس کا ماحول موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں ایک تنبیہ کے طور پر بھی استعمال ہو سکتا ہے۔