دفاعی چیمپئن ٹور ڈی فرانس سے باہر

ٹیم کے سربراہ سر ڈیو بریلزفرڈ سمجھتے ہیں کہ اس کولمبین کھلاڑی کے لیے یہ اچھا فیصلہ ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو دیگر دوڑوں کے لیے محفوظ رکھ سکیں۔

کولمبیا سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپیئن ایگن برنال (اے ایف پی)

فرانس میں جاری ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 17 ویں سٹیج سے قبل دفاعی چیمپئن ایگن برنال ریس سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

اب تک کی ریس کے مجموعی برتری حاصل کیے ہوئے سائیکلسٹ پریموز روگلک کے ساتھ مزید وقت کا فرق آنے کے بعد برنال نے یہ فیصلہ کیا۔ انہیں کمر کے درد کے علاوہ گھٹنے کی شکایت بھی ہے۔

انیوز گریناڈئرز ٹیم کے سربراہ اور ماضی کے سائیکلسٹ کوچ سر ڈیو بریلزفرڈ کا اصرار ہے کہ ان کا سٹار کھلاڑی بہتر ہے کہ مستقبل کی دوڑوں کے لیے اپنے آپ کو بچا رکھے۔

بریلزفرڈ نے کہا کہ ’ہم نے یہ فیصلہ دل سے ایگن کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔‘

’ایگن ایک حقیقی چیمپیئن ہے جسے ریس سے محبت ہے، لیکن وہ ایک نوجوان سائیکلسٹ بھی ہے۔ اس موقع پر کئی ریسز ان کے آگے ہیں، ہمارے خیال میں یہ عقل مندی ہوگی کہ وہ مزید ریس میں حصہ نہ لے۔‘

پژمردہ برنال نے کہا کہ ’میں اس طرح سے ٹور ڈی فرانس کا خاتمہ نہیں چاہتا تھا، لیکن میں اتفاق کرتا ہوں کہ موجودہ حالات میں یہ میرے لیے بہترین فیصلہ ہے۔‘

’میرے نزدیک ریس کی بہت عزت ہے اور میں ابھی سے آنے والے برسوں میں واپسی دیکھ رہا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برنال نے اعتراف کیا کہ انہیں ’خالی ہونے کا احساس‘ ہوا جب اتوار کو گرینڈ کولمبئر چڑھائی پر روگلک کے خلاف انہیں 7 منٹ ضائع کئے۔

بظاہر 15 ویں سٹیج تک اپنی بیماری چھپانے تک، برنال نے آرام کے دن کے بعد سخت 16 ویں سٹیج میں مزید 10 منٹ ویلارڈ ڈی لانس کو کھو دیئے۔

برنال نے بتایا کہ وہ ’آج تمام دن کمر کے درد کی تکلیف سہہ رہے تھے جس میں اضافہ ہو رہا تھا۔ آخری دوڑ میں یہ میرے گھٹنے تک آگئی۔ میں نے ہر طرف غلط کیا۔‘

’اگر میں اسی طرح چلتا رہتا تو کول ڈی لا لوز کے سٹیج پر جس میں بہت زیادہ چڑھائیاں ہیں میں لڑ نہ سکتا۔‘

ریس کے آخری ہفتے میں روگلک کو ٹاڈج پوگاکار سے 40 سیکنڈ کی برتری حاصل ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل