آئی پی ایل 2020: کنگ کوہلی سے راشد خان تک

کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انڈین کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے 13ویں  سیزن کا آغاز پانچ ماہ کی تاخیر سے سنیچر کی شام متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انڈین کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے 13ویں  سیزن کا آغاز پانچ ماہ کی تاخیر سے سنیچر کی شام متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔

53 دنوں تک جاری رہنے والی اس کرکٹ لیگ میں کون سے پانچ کھلاڑی ہیں جن پر سب کی توجہ مرکوز ہو گی؟

ویراٹ کوہلی (رائل چیلنجرز بینگلور)

اس سیزن میں کیپٹن کوہلی رائل چیلنجرز بینگلورز کی سب سے بڑی امید ہوں گے۔

اب تک اس ٹورنامنٹ میں ویراٹ کوہلی وہ کارکردگی نہیں دکھا پائے ہیں جس کی ان سے توقع کی جاتی ہے۔ 2016 میں ہونے والے سیزن میں کوہلی سے 16 میچز میں 640 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فائنلز تک پہنچایا تھا۔

تاہم رواں سال بینگلور کی ٹیم میں کوہلی کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ جیسے ناموں کو دیکھ امید کی جا سکتی ہے کہ بینگلور کی ٹیم اس مرتبہ کچھ خاص ضرور کرے گی۔

ڈیوڈ وارنر (سن رائزرز حیدرآباد)

چیٹنگ سکینڈل کے دو سال بعد ڈیوڈ وارنر کی سن رائزرز حیدرآباد میں بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔

دھواں دھار بیٹنگ کے لیے پہچانے جانے والے ڈیوڈ وارنر نے گذشتہ سال 12 میچوں میں 692 رنز سکور کیے تھے۔

ڈیوڈ وارنر کی قیادت اور جارحانہ بلے بازی کی بدولت حیدرآباد کی ٹیم 2016 میں ٹائٹل جیت چکی ہے اور وہ رواں سال متحدہ عرب امارات میں بھی ویسی کی کارکردگی دوہرانہ چاہتی ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے دوبارہ کپتانی ملنے پر کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ میں اس مرتبہ بھی اچھا کھیلوں گا، اتنا اچھا کہ دوبارہ آئی پی ایل کی ٹرافی ہم اٹھائیں۔‘

جاز بٹلر (راجستھان رائلز)

جاز بٹلر آئی سی سی ورلڈ کپ سے انگش ون ڈے ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے آ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ راجستھان کی ٹیم کے لیے بھی انتہائی اہم کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی پی ایل سے چند روز قبل ہی بٹلر نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کا بہترین سکور 77 ناٹ آؤٹ سکور کیا جو کہ آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی ان کے فارم کو ظاہر کر رہا ہے۔

جاز بٹلر کا آئی پی ایل میں 150 کا سٹرائیک ریٹ ہے اور انہیں اپنے ہی ملک کے جوفرا آرچر اور بین سٹوکس کا ساتھ بھی حاصل ہے۔

آندرے رسل (کولکتہ نائٹ رائڈرز)

ویسٹ انڈیز کے پاوور ہٹر جو تن تنہا کولکتہ نائٹ رائڈرز کو کئی میچوں میں فتح سے ہمکنار کروا چکے ہیں، آندرے رسل کسی بھی بولر کے لیے کبھی برا سپنا بن سکتے ہیں۔

آل راؤنڈر آندرے رسل گذشتہ سال آئی پی ایل کے موسٹ ویلیوایبل پلیئر قرار پائے تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے 11 وکٹیں اور 510 رنز سکور کیے تھے۔

دو مرتبہ کی چیمپیئن کولکتہ کی ٹیم اس بار آندرے رسل کو تیسرے نمبر پر کھلانے پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی جارحانہ بلے بازی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

راشد خان (سن رائزرز حیدرآباد)

افغانستان کے سپنر راشد خان حالیہ کیریبیئن لیگ کے دوران اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی 300 وکٹیں مکمل کر چکے ہیں۔

ویسے تو 21 سالہ راشد خان دنیا بھر کی لیگز میں نام کما چکے ہیں مگر حیدر آبار کی ٹیم کے لیے ان کارکردگی بےپناہ توجہ حاصل کرچکی ہے۔

آئی پی ایل میں اب تک دنیا کے بہترین بولرز میں شامل راشد خان 46 میچوں میں کل 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ