پالتو مچھلی نے پوکے مون کی بڑی غلطی کیسے پکڑی؟

ایک جاپانی مداح کی پالتو مچھلی نے دہائیوں پرانی پوکے مون سیفائر میں ایک تباہ کن لیکن نامعلوم غلطی پکڑ لی۔

یہ گیم پوکے مون سیریز کی بہترین آر پی جی فرینچائز کا حصہ تھی جو 2002 میں ’گیم بوائے ایڈوانسڈ‘ کنسولز پر ریلیز ہوئی تھی (اے ایف پی)

ایک جاپانی مداح کی پالتو مچھلی نے دہائیوں پرانی پوکے مون سیفائر میں ایک تباہ کن لیکن نامعلوم غلطی پکڑ لی۔

یہ گیم پوکے مون سیریز کی بہترین آر پی جی فرینچائز کا حصہ تھی جو 2002 میں ’گیم بوائے ایڈوانسڈ‘ کنسولز پر ریلیز ہوئی تھی۔

رواں سال کے آغاز پر پوکے مون کے ایک جاپانی مداح نے اس وقت بھرپور شہرت حاصل کی، جب انہوں نے اپنی پالتو لڑاکا سیامیز مچھلیوں ’موریس‘ اور ’لالا‘ کے گیم کھیلنے کا آلہ ایجاد کیا۔

اس سٹریمر نے، جو کہ موتی کیمارو کے نام سے جانے جاتے ہیں، اپنے فش ٹینک کا نقشہ کچھ ایسے تیار کیا تھا کہ جب مچھلی کسی ایک حصے میں داخل ہوتی تو وہاں نصب آلہ دب جاتا تھا جو گیم کا حصہ تھا۔ یہ بات صرف خوش قسمتی ہی سمجھی جا سکتی ہے کہ ان کی مچھلی ایک کامیاب گیمر ثابت ہوئی اور اس نے جم گیم کے دو فاتحین کو شکست دے دی۔

اس مچھلی کہ یہ گیم کھیلنے کی فوٹیج آن لائن سٹریم کی جا چکی ہے جس میں لوگوں نے اس مچھلی کو ایک نامعلوم نقص دریافت کرتے دیکھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تین اکتوبر کو سٹریمنگ کے دوران یہ مچھلی پوکے مون سیفائر سی کیورن ایریا میں گھوم رہی تھی جب اس نے 'طاقت' کی صلاحیت کو استعمال کیا جس سے ایک زیادہ واضح اور کھلا راستہ ظاہر ہونا تھا لیکن اس نے اس کی بجائے ایک پہاڑی کھڑی کر دی جس سے گیم بند ہو گئی۔

موتی کیمارو نے گیم کے اسی مقام پر دوبارہ یہی دہرایا اور دوبارہ یہ نتیجہ آنے کے بعد گیم بند ہو گئی۔

سٹریمنگ دیکھنے والے افراد کے کمنٹس میں سامنے آیا کہ کسی بھی صارف کو اس سے قبل ایسے نقص کا تجربہ نہیں ہوا اور اس نقص کی نشاندہی کرنے کا سہرا سیامیز لڑاکا مچھلی کے سر سجایا جا رہا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا