لبنانی خاتون نے اپنی سالگرہ پر کرؤڑوں ڈالر لگا دیے

لبنان کی ارب پتی خاتون نے اپنی 40 ویں سالگرہ اس شان سے منائی کہ سب کے سب حیران رہ گئے۔

اس لباس پر مختلف قسم کے ہیرے اور جوہرات جڑے گئے تھے (العربیہ)

لبنان کی ارب پتی خاتون نے اپنی 40 ویں سالگرہ اس شان سے منائی کہ سب کے سب حیران رہ گئے۔

سالگرہ کی تقریب سپین کے جنوب میں مالاگا ریجن کے تفریحی صحت افزا مقام میجاس پر ان کے محل میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں اس خاتون نے جو لباس زیب تن کیا صرف وہ ہی اڑھائی کروڑ ڈالر کا تھا۔

العربیہ کے مطابق اس لباس پر مختلف قسم کے ہیرے اور جوہرات جڑے گئے تھے۔

تقریب میں خاتون کے خاندان اور قریبی دوستوں سمیت کل 10 افراد شامل تھے جبکہ یہ تقریب بیک وقت دنیا بھر کے کئی ممالک میں منعقد ہوئی جن میں تین مقامات دبئی میں اور دو، دو مقامات لندن، لاس اینجلس، ہانگ کانگ، کویت اور دوحہ میں جب کہ ایک ، ایک مقام پیرس، ٹوکیو اور ماسکو میں تھا۔

اس طرح مجموعی طور پر تقریب میں 150 افراد نے اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔

ان تمام افراد کو لبنانی خاتون کی طرف سے قیمتی تحائف بھی دیے گئے۔ ہر  ذیلی تقریب کے لیے خاتون نے 20 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی۔

ذیلی تقریبات میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو لبنانی خاتون کی جانب سے پانچ  ہزار ڈالر مالیت کے تحائف پر مشتمل پیکج  دیا گیا۔

پیکج میں 16 سو ڈالر کی بیش قیمت پنسلیں، چھ سو ڈالر کے مشروبات کے علاوہ ساڑھے چھ سو ڈالر مالیت کی جینز کی پینٹس کا جوڑا، چہرے کے لیے ایک ماسک، سونے کا پانی چڑھا چمڑے کا بٹوہ جس کی قیمت 85 پاؤنڈز، مچھلی کے انڈوں کا ایک پیکٹ اور چہرے اور جلد کے استعمال کے لیے کریمیں شامل تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خاتون کی میکسی برطانوی ڈیزائنرڈیبی ونگھم نے مشرق وسطی میں استعمال کیے جانے والے لباس کی طرز پر تیار کی۔

اس میکسی میں 36 بڑے اور تقریباً چار ہزار چھوٹے ہیرے جڑے گئے تھے۔

لباس کو صاف اور شفاف موتیوں سے بھی مرصع کیا گیا تھا۔  حیرت  کی بات یہ ہے کہ کوئی ذیلی  تقریب خاتون کے ملک  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نہیں  ہوئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا