امپائر پر ’دھونس‘ کیوں جمائی؟ دھونی شدید تنقید کی زد میں

کرکٹ شائقین نے آئی پی ایل کے ایک میچ میں بال کو وائیڈ قرار دینے کا فیصلہ تبدیل کروانے کے لیے امپائر پر بظاہر دھونس جمانے پر دھونی کے رویے کی مذمت کی ہے۔

دھونی امپائروں پر دھونس جماتے رہتے ہیں اور بچ نکلتے ہیں:ایک ٹوئٹر صارف (اے ایف پی)

کرکٹ شائقین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں بال کو وائیڈ قرار دینے کا فیصلہ تبدیل کروانے کے لیے امپائر پال رائفل پر بظاہر دھونس جمانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ آئیکون مہندرسنگھ دھونی کے رویے کی مذمت کی ہے۔

 واقعہ منگل کو پیش آیا جب دھونی کی قیادت میں چنائے سپرکنگز کے فاسٹ بولر شردل ٹھاکر نے سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز راشد خان کو وائیڈ بال کروائی، جس پر امپائر رائفل، جو ریٹائر ہونے سے پہلے آسٹریلیا کے لیے 35 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، سامنے آئے اور بال کے وائیڈ ہونے کا اشارہ دیا۔ ان کے فیصلے کے خلاف دھونی نے احتجاج شروع کر دیا۔

اس کے بعد ایسا دکھائی دیا کہ رائفل نے اشارے کے ذریعے اپنا ذہن تبدیل کرلیا اور 168 رنزکے تعاقب میں ناکامی کا سامنا کرنے والی آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدر کے خلاف آخری سے پہلے اہم اوور میں کروائی گئی بال کو درست قرار دے دیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور کمنٹیٹر ایئن بشپ نے ای ایس پی این کرک انفو پر کہا کہ غلطی رائفل کی تھی۔ 'انہوں نے بال کو وائیڈ کہنا شروع کیا۔ انہوں نے اوپر نظر اٹھائی اور دھونی کو دیکھ کر اپنا ذہن تبدیل کر لیا۔'میں ایسا شخص ہوں جسے امپائروں کے ساتھ ہمدردی ہے کیونکہ یہ مشکل کام ہوتا ہے لیکن آج رات میں کہوں گا کہ رائفل نے غلطی کی۔'

دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے پویلین میں موجود حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی بظاہر اس فیصلے پر ناخوش دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر بھی دھونی کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرکٹ کے ایک شوقین نے ٹوئٹر پر لکھا: 'کھیل کا اس طرح مذاق بنانا افسوس ناک ہے۔ دھونی امپائروں پر دھونس جماتے رہتے ہیں اور بچ نکلتے ہیں۔ میں اس کا شمار بھی نہیں کر سکتا۔'

دوسرے مداحوں نے امپائر کی جانب سے دھونی کے دباؤ کے سامنے بظاہر جھکنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ یہ امپائرنگ کی کمزوری ہے۔ ایک سرکردہ امپائرکا ایک کرکٹر کے سامنے جھکنا افسوس ناک ہے۔

گذشتہ برس آئی پی ایل کے ایک سخت میچ کے دوران امپائر کے ایک فیصلے پر دھونی کے میدان میں داخل ہونے پر انہیں میچ فیس کے نصف کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ کرکٹ قواعد کے مطابق امپائر کسی بھی فیصلے کو تبدیل کر سکتا ہے کہ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ فیصلہ فوری طور پر کیا جائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ