دلی خواہش ہے کہ ایک بار فائنل تک پہنچ جائیں: کپتان کراچی کنگز

کورونا وائرس کی وبا کے سبب آٹھ ماہ کے تعطل کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ میچ ہفتہ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔

کورونا وائرس کی وبا کے سبب آٹھ ماہ کے تعطل کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ میچ ہفتہ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔

بند دروازوں میں کھیلے جانے والے یہ چاروں میچز پاکستان کے ناظرین کے لیے پی ٹی وی سپورٹس اور جیو سوپر سے براہ راست نشر ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی طرح ان باقی ماندہ میچز کی پراڈکشن بھی ایچ ڈی کوالٹی میں کی جائے گی۔ اس دوران ہاک آئی اور ڈی آرایس کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ہفتے کو دو پلے آف میچز میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز (کوالیفائر)جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی (ایلیمنٹر 1) میں مدمقابل ہوں گے۔

پوائنٹس ٹیبل کی دوٹاپ ٹیمیں، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں 14 نومبر کومدمقابل آئیں گی۔

کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔ اس مقابلے کی فاتح ٹیم پھر کوالیفائر کی فاتح سائیڈ سے 17 نومبر کو فائنل میں ٹکرائے گی۔

ایونٹ کے پلے آف میچز میں سپائیڈر کیم، آلٹراموشن اورسپر سلو موشن کیمراز کے علاوہ فینز کی سہولت کے لیے کرک وز کی جانب سے ڈیٹا ان پٹ بھی جاری رہے گی۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہت پرجوش اور ان بقیہ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایونٹ کے کوالیفائر میں شرکت سے ہمارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہیں اور بطور کپتان اسی اعتماد کا فائدہ اٹھا کروہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں سے بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  پروفیشنلز سالوں سے کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں اور انہیں مومینٹم ٹوٹنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، مجھے اس بارے میں کوئی پریشانی نہیں  ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ایونٹ کے پلے آف میچز کے انعقاد پر بہت خوش ہیں اور اس حوالے سے وہ منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا سکواڈ باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اوروہ  وسیم اکرم جیسے لیجنڈری کرکٹر کی کیمپ میں موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاکر ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ’دو تین میچ ہی ہونے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر میچ کو اہمیت دیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ ہم ایک بار فائنل تک پہنچ جائیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دیگر ممالک میں یوکے میں ہم مصالحہ، سکائے نیوزی لینڈ اور یورو سپورٹس انڈیا کی براڈکاسٹ بیم دستیاب ہوگی۔ ایونٹ کی لائیو سٹریمنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر (پاکستان سے باہر) دستیاب ہوگی۔

پاکستان میں مداحوں کے لیے لائیو اسٹریم  یہاں دیکھ سکتے ہیں:

bsports.pk, tapmad.com, tv.jazz.com.pk and goonj.pk

اس دوران دنیا کے معروف کمنٹیٹرز گراؤنڈ پرہونے والے ایکشن پر تبصرے اور تجزیے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔

ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں شریک تین غیرملکی کمنٹیٹرز، جنوبی افریقہ کے جونٹی روڈز، انگلینڈ کے ڈومینک کارک اور مارک باؤچر کے علاوہ پاکستان کے معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ اور بازید خان لیگ کے بقیہ میچز پر تبصرہ کریں گے۔

لیجنڈری فاسٹ باؤلر وقاریونس، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور عروج ممتاز کے ساتھ ساتھ معروف اردو کمنٹیٹر طارق سعید بھی ان چار میچز کے لیے بنائے گئے براڈکاسٹ پینل کا حصہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ