وادی نیلم کی اخروٹ کی خاص چٹنی

مظفرآباد کے رہائشی شرافت بتاتے ہیں کہ یہ چٹنی کشمیر میں ہر کھانے کے ساتھ کھائی جاتی ہے مگر ساگ اور مکئی کی روٹی کے ساتھ اس کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں اخروٹ کی چٹنی ہر کھانے کا لازمی حصہ ہوتی ہے۔

مظفرآباد کے رہائشی شرافت، جو تقریباً 30 سال سے کھانا پکانے کے شعبے سے منسلک ہیں، نے بتایا کہ ایک لحاظ سے یہ چٹنی اس علاقے کی ثقافت کا حصہ ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اس کو بنانا بہت آسان ہے اور اس میں روزمرہ کے عام دستیاب اجزا ڈلتے ہیں جیسے سبز مرچ، پودینہ، دھنیہ، تمبر، ببری، اخروٹ، نمک، اور لیمو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چٹنی تیار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کو بنانے کے لیے پہلے آپ مرچ، پودینے اور دھنیے کو پیس کر الگ رکھیں، پھر ببری اور تمبر کو پیس کر اس میں اخروٹ کی گری اور لیمو کا رس شامل کریں۔ اس میں حسب ذائقہ نمک دہی یا دودھ شامل کریں اور چٹنی تیار ہے۔

شرافت کے مطابق اس چٹنی کو ویسے تو ہر کھانے کے ساتھ کھایا جاتا ہے مگر ساگ اور مکئی کی روٹی کے ساتھ اس کا ذائقہ اور بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں شامل پودینہ اور تمبر بھوک بڑھاتے ہیں اور یہ چٹنی معدے کے لیے مفید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام رائیتے اور اس چٹنی میں اخروٹ، تمبر اور پودینے کا فرق ہے کیونکہ اس میں دیسی پودینہ استعمال ہوتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان