پاسپورٹ اور ٹکٹ کے خوف سے لاوارث چھوڑی گئی قبرص کی بلیاں

قبرص میں بلیوں کی ایک پناہ گاہ کو چلانے والی اڑتالیس سالہ نگران ڈان فووٹ اس بات پر  افسردہ ہیں کہ قبرص سے بڑی تعداد میں تارکین وطن افراد نقل مکانی کرتے ہوئے ان بلیوں کو لاوارث چھوڑ گئے ہیں۔

بلیوں کی یہ پناہ گاہ قبرص میں ایک جزیرے کے قریب واقع ہے  جہاں کرونا وائرس کے خوف سے ان بلیوں کے مالکان نے انہیں سڑکوں پر کھلا چھوڑ دیا تھا۔

قبرص میں بلیاں پالنے کا شوق زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بلیوں کی اس پناہ گاہ کو چلانے والی اڑتالیس سالہ  ڈان فووٹ اس بات پر  افسردہ ہیں کہ قبرص سے بڑی تعداد میں تارکین وطن افراد نقل مکانی کرتے ہوئے ان بلیوں کو لاوارث چھوڑ گئے ہیں۔

کیوں کہ کرونا کے باعث خراب معاشی صورت حال میں وہ ان کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'یہ بات پریشان کن ہے، بلیاں زندہ رہنے کا طریقہ نہیں جانتیں۔ ان کے کھانے کا ذریعہ اس سے پہلے ہوٹل اور ریسٹورنٹ تھے اب وہ بھی نہیں ہیں۔ لاوارث ہونے کے بعد انہیں ایک مشکل وقت سے گزرنا پڑا ہے۔

ڈان فووٹ کہتی ہیں کہ 'عام طور پر بلیوں کو گوشت کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے اور  ایسا دنیا میں ہر جگہ ہو رہا ہے۔ لوگ بلیوں کو یا پالتو جانوروں کو نقل مکانی کرتے ہوئے اس لیے ساتھ نہیں رکھتے کیوں کہ انہیں پاسپورٹ اور الگ ٹکٹ بھرنے پڑتے ہیں۔'

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا