وائٹ ہاؤس میں آخری سال: ایوانکا اور جیرڈ نے 2.4 کروڑ ڈالر کمائے

صدر ٹرمپ کے چار سالہ اقتدار کے دوران ان کے سینیئر مشیر کی حیثیت سے کام کرنے والی ان کی بیٹی اور داماد نے اپنی آمدنی کے بارے میں انکشافات پر مبنی حتمی رپورٹس جاری کر دی ہیں۔

گذشہ ماہ وائٹ ہاؤس میں اپنے عہدے چھوڑنے کے بعد سے ایوانکا اور کشنر میامی، فلوریڈا منتقل ہو چکے ہیں(اے ایف پی فائل)

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاوند جیرڈ کشنر نے وائٹ ہاؤس میں ملازمت کے آخری سال کے دوران 2.4 کروڑ ڈالر (ایک کروڑ70 لاکھ پاؤنڈ) کمائے۔ 

سابق صدر ٹرمپ کے چار سالہ اقتدار کے دوران ان کے سینیئر مشیر کی حیثیت سے کام کرنے والے جوڑے نے اپنی آمدن کے بارے میں انکشافات پر مبنی حتمی رپورٹس جاری کر دی ہیں۔

امریکی حکومت کی اخلاقیات اور احتساب کے حوالے سے نگران تنظیم ’سٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس ان واشنگٹن‘ کی جانب سے حاصل کی گئی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ اور کشنر نے 2020  سے لے کر20 جنوری2021 تک کے تمام عرصے میں مشترکہ طور

پر زیادہ سے زیادہ دو کروڑ 37 لاکھ ڈالر (ایک کروڑ74 لاکھ پاؤنڈ) اور 12 کروڑ چھ لاکھ ڈالر (آٹھ کروڑ84 لاکھ پاؤنڈ) کے درمیان کمائے۔

جوڑے کی اب جو آمدن بتائی گئی ہے وہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کم ہے۔ انہوں نے 2019 میں تین کروڑ 61 لاکھ ڈالر (دو کروڑ64 لاکھ پاؤنڈ) اور 15 کروڑ 70لاکھ ڈالر (11 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ) کے درمیان کمائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشہ سال پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایوانکا نے 2017 میں وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے کاروبار سے ہونے والی آمدن کے بارے میں نہیں بتایا۔ اگرچہ انہوں نے چار سال تک ملازمت کی لیکن ایوانکا اور کشنر کو وائٹ ہاؤس میں ان کے کام کی تنخواہ نہیں دی گئی۔

2020 میں ایوانکا کی آمدن میں انہیں ملنے والے14لاکھ ڈالر(10 لاکھ دو ہزارپاؤنڈ ) شامل ہیں۔ انہیں یہ رقم واشنگٹن ڈی سی میں قائم ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے منافعے میں حصے کے طور ملی۔

تاہم ٹرمپ کی بڑی بیٹی کوگذشتہ 12 ماہ میں ہوٹل سے ہونے والی آمدن میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ رقم گذشتہ سال کی40 لاکھ ڈالر(29 لاکھ پاؤنڈ) کی رقم سے کم تھی۔ ممکن ہے کہ ٹرمپ کو ہوٹل سے ہونے والی آمدن میں کمی کا سبب کرونا (کورونا) وائرس کی وبا ہو جس کی وجہ  سے گذشتہ 10 ماہ کے دوران ہوٹل خاص طور پر بند رہے۔

جوڑے نے اپنی جائیداد اور فن پاروں کے کلیکشن سے متعلق معلومات کا بھی انکشاف کیا ہے جن کی مالیت 50 لاکھ ڈالر (36 لاکھ پاؤنڈ) اور دو کروڑ50 لاکھ ڈالر (ایک کروڑ80 لاکھ پاؤنڈ) کے درمیان ہے۔

انکشافات میں جوڑے کے مستقبل کی دلچسپیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جن میں بالی اور دبئی میں گالف کورسز اور نیویارک شہر میں ہوٹل کی تعمیر شامل ہے۔

گذشہ ماہ وائٹ ہاؤس میں اپنے عہدے چھوڑنے کے بعد سے ایوانکا اور کشنر میامی، فلوریڈا منتقل ہو چکے ہیں جہاں انہوں نے ایک انتہائی مصروف علاقے میں کونڈو (اپارٹمنٹ) کرائے پر لیا ہے۔

یہ رہائش گاہ مستقل نہیں ہوگی کیونکہ جوڑا گذشتہ ماہ میامی کے کریک آئی لینڈ میں تین کروڑ18 لاکھ ڈالر کا دو ایکڑ کا پلاٹ خریدنے کے بعد اس پر گھر تعمیر کر رہا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ