’آج تک کسی نے ترانہ گانے نہیں دیا‘: نصیبو لعل

نصیبو لعل پاکستان سپر لیگ کے نئے ترانے کی ریلیز کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے خوشی سے اشک بار ہوگئیں۔

پنجابی اور اردو کی معروف گلوکارہ نصیبو لعل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ کے ترانے کی ریلیز کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے اس پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

صحافیوں سےگفتگو پر مبنی ایک ویڈیو میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہ اشک بار ہوگئیں اور کہا: ’یہ خوشی کے آنسو ہیں۔ آج تک کسی نے مجھے ترانہ گانے نہیں دیا۔ مجھے بہت مشکل اور اونچا سُر دیا گیا جسے میں نے پاکستان کے لیے گایا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ہر سال بھی کہا جائے تو وہ ان (پی ایس ایل) کا گانا گانے کے لیے محنت کریں گی۔

پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ گذشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر بعض شائقین کرکٹ کو یہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔

اس ترانے کی تیاری میں پاکستان کے فوک، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے حصہ لیا اور فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ سٹارز ینگ سٹنرز نے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی