جنوبی افریقہ کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسان فتح

جنوبی افریقہ نے لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی لاہور میں محمد نواز کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے (اے ایف پی)

جنوبی افریقہ نے ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

پروٹیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آج جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن دوسرے ہی اوور میں ڈوین پرٹوریئس کی گیند پر بابر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن وہ 11 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنانے کے بعد پھیلکواو کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

حسین طلعت صرف تین رنز بنانے کے بعد شمسی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر افتخار احمد 20 رنز بنا کر پریٹوریئس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ رضوان نے آج بھی اچھا کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔

خوشدل شاہ اور فہیم اشرف نے سکور 126 تک پہنچایا۔ 18 گیندوں پر 15 رنز بنا کر خوشدل پریٹوریئس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے نواز کو آؤٹ کر کے پانچویں وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فہیم اشرف نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 12 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ اس سے پہلے پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔ پریٹوریئس پانچ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف بولنگ کے آغاز میں ہی پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوئی جب پہلے اوور کی دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے جانیمن ملان کو کلین بولڈ کردیا۔ دوسری وکٹ بھی انہوں نے ہی حاصل کی اور اپنے دوسرے اوور میں سمٹس کو کیچ آوٹ کروایا۔

ہینڈرکس اور بلجوئین 42،42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ