امریکی فوج چلی گئی تو بھی قدم جما سکتے ہیں: افغان وزیر داخلہ

مسعود اندرابی کا کہنا تھا کہ افغان فورسز بڑے علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکتیں ہیں لیکن امریکی فضائی مدد کے بغیر دوردراز کی چوکیوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کی کوششوں میں بھاری نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

(اے پی)

افغانستان کے وزیر داخلہ مسعود اندرابی نے ہفتے کو کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھی افغان سیکیورٹی فورسز اپنے قدم جما سکتی ہیں۔ انہوں نے امریکی کی جانب سے اس تنبیہہ کو چیلنج کیا جس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ امریکی فوج کی واپسی کی صورت میں طالبان سے تیزی سے مختلف علاقوں پر قبضہ جما لیں گے۔

اپنے انٹرویو میں اندرابی نے امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلکن کی اس تنبیہہ کے جواب میں افغان حکومت کی جانب سے پہلے باضابطہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ گذشتہ ہفتے افغان صدر اشرف غنی کو خط لکھ کر سخت الفاظ میں وارننگ دی تھی اور افغان حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ امن کے لیے کوششیں تیز کرے۔اس تنبیہہ کے جواب میں افغان وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغان فورسز بڑے علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکتیں ہیں لیکن امریکی فضائی مدد کے بغیر دوردراز کی چوکیوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کی کوششوں میں بھاری نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغان وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ'افغان فورسز دارالحکومت کابل،شہروں اور ان علاقوں کے مکمل دفاع کی صلاحیت رکھتی جہاں اس وقت ہم موجود ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے اس سال طالبان پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل نہیں کر سکیں گے۔'

وزارت داخلہ میں سخت حفاظت انتظامات میں دیے گئے انٹرویو میں اندرانی نے امریکی فوج کے جنگ زدہ افغانستان سے جلدبازی میں کیے جانے والے انخلا کے خلاف افغان حکومت کی وارننگ کو دہراتے کو کہا ہے کہ طالبان کے القاعدہ کے ساتھ روابط برقرار ہیں اور جلد تیزی سے انخلا کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو بری طرح نقصان پہنچے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے امریکی مدد سے اب تک افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کو قابو کررکھا ہے جن میں داعش بھی شامل ہے۔ نتائج کی پروا کے بغیر امریکی فوجی انخلا سے ان دہشت گردوں کو دنیا کو خطرے میں ڈالنے کا موقع مل جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا