ہندو خاندان کی دکان جس کے ’سموسوں کے بغیر افطار ادھوری ہے‘

سندھ کے شہر مٹھی کے شاہی بازار میں ’رمیش مہاراج سویٹ مارٹ‘ کے سموسے بہت مشہور ہیں۔

سندھ کے شہر مٹھی کے شاہی بازار میں ’رمیش مہاراج سویٹ مارٹ‘ تین نسلوں سے چل رہا ہے۔

اس دکان کے مالک اُمیش مہاراج کے دادا جیوراج مہاراج عرف جگو مہاراج نے اسے 50 سال پہلے کھولا تھا۔

دادا کے انتقال کے بعد اُمیش کے والد رمیش مہاراج نے اسے سنبھال لیا اور اب وہ اور ان کے بھائی اسے چلاتے ہیں۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دکان پر مٹھائی کے علاوہ سموسے، پکوڑے اور کچوریوں سمیت کئی کھانے پینے کی چیزیں ملتی ہیں، مگر ان سب میں سے سموسے بہت مشہور ہیں۔

اُمیش کا کہنا ہے کہ ان کے سموسوں کی فروخت رمضان میں دگنی ہوجاتی ہے۔  

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’رمضان میں شام کو جب مسلمان بھائی آتے ہیں تو ہمیں بتاتے ہیں کہ رمیش کی دکان کے سموسوں کے بغیر ان کی افطار ادھوری ہے۔‘ 

ان کے مطابق مٹھی شہر کے وہ رہائشی جو اب پاکستان میں نہیں رہتے اکثر ان کی دکان کی بنی مٹھایاں بیرون ملک منگواتے ہیں۔  

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا