دنیا کی خوبصورت ترین سو خواتین کے نام سے بھارتی سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے چلنے والا ٹرینڈ جمعرات کو پاکستان میں بھی چل پڑا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے فلسطینی خاتون مریم العفیفی کو بھی نامزد کیا ہے۔
ٹوئٹر پر 100mostbeautifulwomen2021 # کے نام سے ٹریند کئی دنوں سے بھارت میں چل رہا تھا جہاں آن لائن میگزین ’انڈیا ٹی وی نیوز‘ کے مطابق صارفین مختلف بھارتی اداکاراوں اور ٹی وی سٹارز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل قرار دے رہے تھے۔
یہ سلسلہ چھ مئی کو شروع ہوا جب ٹاپ بیوٹی ورلڈ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے دنیا کی سو خوبصورت ترین خواتین اور سو خوبصورت ترین مردوں کی نامزدگی کی شروعات کا اعلان کیا۔ اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق لاس اینجلس کے تین معروف پلاسٹک سرجن ہر سال دنیا کے سو دلکش ترین افراد کی فہرست تیار کرتے ہیں۔
اس سال نامزدگیوں میں کئی بھارت فنکار بھی شامل ہیں، جن کے حق میں بھارت میں یہ ٹرینڈ بھی چل پڑا۔
OPEN NOW ...#TBworld2021 pic.twitter.com/xRZB6QhpJf
— TOP BEAUTY WORLD (@Dtopbeautyworld) May 6, 2021
تاہم اب پاکستانی صارفین میں بھی یہ ٹرینڈ مقبول ہوگیا ہے جہاں جمعرات کی دوپہر تک اس پر 45 ہزار سے زائد ٹوئٹس ہو چکی تھیں۔ تاہم اداکاراوں اور ماڈلز کے بجائے بہت سے پاکستانی صارفین نے فلسطینی خاتون مریم العفیفی کو دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں نامزد کیا۔
مریم کی ویڈیو گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب انہیں شیخ جراح میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف ایک احتجاج میں اسرائیلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
Maryam al-Afifi was violently attacked and arrested by Israeli police on Saturday night during protests in Sheikh Jarrah.
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) May 9, 2021
Footage of her smiling after being handcuffed has gone viral. pic.twitter.com/jW9y3qtc8x
اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی انہیں حجاب میں گھسیٹتے ہوئے حراست میں لے رہے ہیں۔ تاہم ہتھ کڑیوں میں بند مریم پھر بھی چہرے پر اطمینان لیے کیمرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔
اخبار ’مڈل ایسٹرن مانیٹر‘ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے ساتھ ویڈیو میں مریم ایک اسرائیلی فوجی سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا بے گناہ فلسطینیوں کو ان کے گھر سے بے دخل ہونے سے بچانے کی کوشش کوئی جرم ہے۔
وہ پوچھتی ہیں: ’کیا آپ بچپن سے ہی یہ کرنا چاہتے تھے؟ کیا آپ کا بچپن سے ہی خواب ظالم کا ساتھ دینا تھا؟‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اخبار کے مطابق بیت المقدس کی رہائشی مریم کو گرفتاری کے اگلے روز ہی رہا کر دیا گیا مگر تب تک ان کی بہادری کی داستان اور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے تھے۔
غزہ پر دس روز سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں پاکستانیوں نے سوشل میڈیا اور مظاہروں کے ذریعے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار قائم رکھا ہوا ہے۔ ایسے میں خوبصورت ترین خواتین کے ٹرینڈ میں مریم العفیفی کو بھی شامل کرنا بھی اسی سلسلے کا ایک خصہ ہے۔
صارف محمد عمیر عامر نے کہا کہ وہ مریم بہادر کو نامزد کرتے ہیں۔
I nominate the bravest, beautiful and un disputed Queen of our time "Maryam Afifi". #100mostbeautifulwomen2021 pic.twitter.com/zgVwkTL0ou
— Muhammad Umair Aamir (@umairaamir3) May 19, 2021
عبدالرحمن اعوان کا کہنا تھا کہ مریم لاکھوں میں ایک ہیں۔
One of millions.. #100mostbeautifulwomen2021 pic.twitter.com/tqMlP35rnT
— Abdul Rehman Awan (@abdulRe58019043) May 19, 2021
علیزے نے کہا کہ انہیں مریم کی مسکرہٹ سے پیار ہے۔
Beautiful Maryam Afifi love her smile #maryamstandsforhumanity#maryamafifi#100mostbeautifulwomen2021 pic.twitter.com/iyJak58Gp5
— Eleezay (@ieleeza) May 19, 2021
سید بہار گلانی نے مریم کو سال کی بجائے اس صدی کی سب سے خوبصورت خاتون قرار دیا۔
Most beautiful woman of the century "MARYAM Al AFIFI".#FreePalestine #100mostbeautifulwomen2021 pic.twitter.com/U9bVPdmd3I
— Syed Bahar Gillani Adv (@BaharGillani) May 20, 2021
آئسے جٹ نامی صارف نے کہا کہ ہر کوئی شخت مشکل حالات میں مسکرا نہیں سکتا۔
Not everyone can afford to smile in times of extreme pain. #maryamafifi#100mostbeautifulwomen2021 pic.twitter.com/3mUwwCmPm1
— Ayse_jutt (@AyseJutt) May 20, 2021
مریم بیت المقدس کی رہائشی ہیں اور فلسطینی یوتھ آرکیسٹرا کی رکن ہیں۔