’مرزا کلاؤڈی‘: بالاکوٹ حملے سے متعلق مودی کے بیان کے چرچے

بالا کوٹ حملے سے متعلق ایک بیان کے بعد صارفین کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو خوب طنزو مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بالا کوٹ حملے سے متعلق ایک بیان کے بعد صارفین کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو خوب طنزو مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فائل تصویر: اے ایف پی

سوشل میڈیا پر ’مرزا کلاؤڈی‘ کے چرچے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نیا لقب، جو انہیں بالا کوٹ حملے سے متعلق ایک بیان کے بعد صارفین کی جانب سے ’خصوصی طور پر‘ عطا کیا گیا ہے۔

اگر کسی کو اس لقب کا پس منظر نہیں معلوم تو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ’نیوز نیشن‘ نامی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ایک ایسا بیان داغ ڈالا، جسے انسانی عقل شاید تسلیم کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔

نریندر مودی نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ رواں برس 27 فروری کو پاکستان کے شہر بالا کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے حملے سے قبل انہوں نے موسم کی خرابی اور آسمان پر چھائے بادلوں کو دیکھ کر کہا تھا کہ بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے پاکستانی ریڈار بھارتی طیاروں کو نہیں دیکھ پائیں گے، لہذا ہمیں حملہ کردینا چاہیے۔

اب بھارتی وزیراعظم نے یہ بیان سنجیدگی سے دیا یا وہ کچھ اور کہنا چاہ رہے تھے لیکن جیسے ہی یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر شیئر ہوا، لوگوں نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور طرح طرح کی مزاحیہ تصاویر، میمز اور تبصروں کا طوفان آگیا اور صرف یہی نہیں ’انٹائر کلاؤڈ کور‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

 نعمان بن یونس نامی ایک صارف نے ایک میم شیئر کی، جس میں مودی جی جہاز میں بیٹھے بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار سے کہہ رہے ہیں: ’سنو،  بائی روڈ چلتے ہیں، ان (پاکستانیوں) کے ریڈار کو لگے گا کہ بس آرہی ہے۔‘

انکتھ مینون نامی ایک صارف نے اپنے خیالات کا جذبات کچھ یوں کیا۔

ایک صارف نے مودی کے بیان کے پس منظر میں مرزا غالب کے شعر کی کچھ یوں پیروڈی کی۔

صرف یہی نہیں مودی کے ’ریڈار بیان‘ کے بعد چاند پر لینڈنگ سے متعلق ان کے خیالات پر مبنی میم بھی وجود میں آگئی، ملاحظہ کیجیے۔

حیدرآباد انڈیا میں لوک سبھا کے رکن اسمبلی اسدالدین اویسی نے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ اپنے نام کے آگے سے لفظ چوکیدار ہٹا دیں اور ایئر چیف مارشل لگا دیں۔‘

کچھ لوگوں نے مودی کو اس طرح سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مزید کون کون سی میمز ایجاد کیں، یہاں دیکھیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی مِیم