بھارت کے سنیل چھیتری نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا؟

چھیتری نے ارجنٹائن کے فٹبالر کے 72 گولز کا ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل کے 79 ویں منٹ میں توڑا جب انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول سکور کیا۔

سنیل چھیتری فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران بنگلادیش کے خلاف میچ کی کپتانی کرتے ہوئے۔ (آل انڈیا فٹبال فیڈریشن)

بھارتی فٹبالر سنیل چھیتری نے بین الاقوامی سطح پر گولز کی تعداد میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سنیل چھیتری نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کے لیے دو گولز سکور کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بنگلا دیش کے خلاف یہ میچ بھارت نے دو صفر سے جیت لیا تھا۔

چھیتری نے ارجنٹائن کے فٹبالر کے 72 گولز کا ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل کے 79 ویں منٹ میں توڑا جب انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول سکور کیا۔ یہ فیفا ورلڈ کپ 2022 اور اے ایف سی ایشین کپ 2023 کا کوالیفائنگ میچ تھا۔

36 سالہ سٹرایکر نے دوسرا گول میچ کے دوران ملنے والے اصافی وقت میں سکور کیا اور اس طرح سنیل چھیتری کے مجموعی گولز کی تعداد 74 ہوگئی البتہ بھارت ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے لیکن چین میں ہونے والے ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے لیونل میسی کا گولز کا ریکارڈ توڑنے اور بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پرتگال کے سٹرائکر کرسٹیانو رونالڈو 103 گولز کے ساتھ فٹبالرز کی بین الاقوامی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ 73 گولز کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے علی مبخوط بھی میسی سے آگے ہیں۔ چھ مرتبہ بلون ڈی اوور اعزاز حاصل کرنے والے فٹبالر لیونل میسی کو دور جدید کا عظیم ترین کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے۔

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرافل پٹیل نے ٹیم کے کپتان کو کلیدی کردار ادا کرنے پر سراہا ہے۔

اب کوالیفایرز کے دوران 15 جون کو بھارت کا مقابلہ افعانستان سے ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال