امریکی انخلا کے بعد طالبان کو ’لگام‘ ڈالنے کی کوششیں

امریکی انخلا کا عمل شروع ہوتے ہی طالبان نے افغانستان کے دیہی علاقوں پر قبضے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس صورت حال پر صابر نذر کی نظر

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان عسکریت پسندوں کو ’لگام‘  کون ڈالے گا؟  (2021-07-05)

افغانستان سے انخلا کے سلسلے کی کڑی کے طور پر 20 سال بعد امریکہ نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول افغان انتظامیہ کے حوالے کر دیا جب کہ طالبان نے امریکہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک ’مثبت قدم‘ قرار دیا ہے۔

لیکن جب سے امریکہ نے افغانستان سے انخلا کا عمل شروع کیا ہے، طالبان عسکریت پسندوں نے پورے افغانستان کے دیہی علاقوں پر قبضہ کرنے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حال ہی میں جنوبی صوبہ قندھار کے ضلعے پنجوائی پر طالبان کے قبضے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یہ واقعہ امریکی اور نیٹو افواج کے بگرام ہوائی اڈہ خالی کرنے کے دو روز بعد پیش آیا۔ یہ ہوائی اڈہ دارالحکومت کابل کے قریب ہے اور یہاں سے امریکی اتحادی افواج دو دہائیوں تک طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کو قابو کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے جس کے لیے مختلف ممالک اپنے طور پر کوششیں کررہے ہیں۔

اسی صورتحال کو صابر نذر نے اپنے کارٹون کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون