رات ہسپتال میں گزاری، صبح پاکستان کے خلاف سنچری کر ڈالی

پاکستان کے خلاف میچ سے ایک رات پہلے اپنی بیمار بیٹی کے ساتھ ہسپتال میں رات گزارنے والے جیسن رائے کے لیے یہ بتایا مشکل ہو رہا ہے کہ انہوں نے میچ وونگ سنچری کیسے سکور کر ڈالی۔

اے ایف پی فوٹو

نوٹنگھم میں جمعہ کو پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ سے ایک رات پہلے اپنی بیمار بیٹی کے ساتھ ہسپتال میں رات گزارنے والے انگلش بلے باز جیسن رائے کے لیے یہ بتایا مشکل ہو رہا ہے کہ انہوں نے میچ وونگ سنچری کیسے سکور کر ڈالی۔

مین آف دی میچ رائے کے بہترین 114 رنز کی بدولت انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔

 رائے نے اپنی آٹھویں عالمی سنچری غیر معمولی حالات میں سکور کی کیوں کہ خود ان کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں رن سکور کرنے کے زیادہ اپنی بیٹی ایورلی کی بیماری کو لے کر پریشان تھے۔

انہوں نے بی بی سی ریڈیو سے گفتگو میں سنچری کو اپنے لیے بڑا جذباتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں سنچری کی امید نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا: رات بھر ایورلی کے ساتھ ہسپتال میں رہنے کے بعد صبح کے وقت انہیں مشکل صورتحال کا سامنا تھا اور ایسے میں سنچری ان کے خاندان اورخود ان کے لیے بڑی خاص بات ہے۔

رائے سات ہفتے پہلے پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کی بیماری کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ اسے لے کررات ڈیڑھ بجے ہسپتال پہنچے اور صبح ساڑھےآٹھ بجے تک وہیں رہے۔ بعد ازاں، چند گھنٹے آرام کے بعد وہ وارم اپ سے پہلے گراؤنڈ پہنچے اور میچ کھیلا۔

اے ایف پی کی خبر کے مطابق میچ وننگ سکور کرنے کے بعد رائے ہسپتال واپس لوٹ گئے ۔

اس میچ کے انگلش کپتان جوز بٹلر نے رائے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا رائے بہت اچھی فارم میں ہیں اور وہ سنچری بنانے کے لیے پرعزم تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ