عرب پارلیمان کے سپیکر کی پاکستان کے پہلے دورے پر اسلام آباد آمد

سینیٹ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق عرب پارلیمان کا وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا جہاں سینیٹر ثنا جمالی نے اس کا استقبال کیا۔

عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدالرحمن العسومی  سینیٹر ثنا جمالی کے ہمراہ اسلام آباد میں (تصویر: سینیٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ)

عرب لیگ کے قانون سازوں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عرب پارلیمان کے سپیکر عادل عبدالرحمن العسومی کی سربراہی میں آج (اتوار) اسلام آباد پہنچا۔ 

عرب نیوز کے مطابق اس دورے کا اعلان تنظیم نے ہفتے کی شام کو کیا تھا جس میں مزید کہا گیا کہ عرب پارلیمانی وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔  

عرب پارلیمنٹ 1945 میں قائم عرب ممالک کی 22 رکنی اہم تنظیم عرب لیگ کا قانون ساز ادارہ ہے۔

عرب قانون ساز پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی دعوت پر پانچ روزہ دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عرب پارلیمنٹ نے کہا: ’پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین کی دعوت پر عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدالرحمن العسومی ایک اعلی سطحیٰ وفد کی سربراہی کریں گے جو یکم سے 5 اگست 2021 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔‘

بیان میں کہا گیا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے خاص طور پر دونوں فریقین کے درمیان سیاسی، معاشی، سیکورٹی اور عسکری شعبوں میں تعلقات میں نمایاں بہتری لانا ہے۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں تنظیم نے کہا کہ یہ ’اپنی نوعیت کا پہلا‘ دورہ پاکستان ہوگا۔

دورے کے دوران العسومی پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور پارلیمانی امور کے میدان میں دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور پارلیمانی تنظیموں خاص طور پر بین الاقوامی پارلیمانی یونین میں ایک دوسرے کے ’مشترکہ موقف‘ کو تقویت دینے کے لیے تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

سینیٹ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا جہاں سینیٹر ثنا جمالی نے اس کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق سینیٹر ثنا جمالی نے عرب پارلیمان کو ’ایک اہم فورم‘ قرار دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان