کویت میں ’شارٹس‘ پہن کر اذان دینے پر موذن معطل

کویت میں وزارت اوقاف نے ایک مسجد کے موذن کو’شارٹس‘ میں اذان دینے کے الزام میں معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

 اس اذان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا بھی نشر کی گئی ہے جس میں مؤذن کوشارٹس پہن کر نماز کے لیے اذان دیتے دکھایا گیا ہے(سکرین گریب/یوٹیوب)

کویت میں وزارت اوقاف نے ایک مسجد کے موذن کو’شارٹس‘ میں اذان دینے کے الزام میں معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اوقاف ’کونسل‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الرحاب کے علاقے میں مسجد عبداللہ بن جعفر کے موذن کو ’نامناسب لباس میں اذان دینے پر معطل کیا گیا ہے۔‘

اس اذان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی نشر کی گئی ہے جس میں مؤذن کو شارٹس پہن کر اذان دیتے دکھایا گیا ہے۔

مسجد کے علاقے میں رہنے والے متعدد ٹوئٹرصارفین نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ موذن مسجد کی صفائی اور سٹور روم میں سامان ترتیب دے رہے تھے جس کے لیے انہوں نے مختصر لباس پہن رکھا تھا۔ پھر انہوں نے اسی حالت میں اذان بھی دے ڈالی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک اور ٹوئٹر صارف نے تصدیق کی کہ موذن مسجد کے سٹور روم کی صفائی کر رہے تھت اور اذان کے وقت اسی حالت میں مسجد میں داخل ہو گئے۔

ایک اور شخص نے مزید کہا کہ موذن فجر کی نماز سے پہلے مسجد کی لائبریری اور کچھ کام کے انتظام میں مصروف تھے۔ وقت کم تھا جس بنا پر وہ کپڑے تبدیل نہیں کرسکے اور انہین اسی حالت میں اذان دینا پڑی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا