بحیرہ مردار کے قریب جھیل کا رنگ خون جیسا کیسے ہو گیا؟

اردن کی وزارت آبی وسائل نے ہفتے کو تالاب سے پانی کے نمونے لیے اور مزید ٹیسٹ کے لیے تکنیکی ٹیمیں روانہ کیں تاکہ پانی کے رنگ میں تبدیلی کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں تالاب کے پانی کو گہرے سرخ رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: سوشل میڈیا/ ٹوئٹر/ محمد مصطفیٰ حسین)

اردن میں مقامی افراد اور حکام اس وقت پریشان ہو گئے جب بحیرہ مردار کے قریب ایک چھوٹے سے آبی ذخیرے کا رنگ اچانک خون کی طرح سرخ ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں تالاب کے پانی کو گہرے سرخ رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم پانی کے رنگ کی اس اچانک تبدیلی کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت آبی وسائل نے ہفتے کو تالاب سے پانی کے نمونے لیے اور مزید ٹیسٹ کے لیے تکنیکی ٹیمیں روانہ کیں تاکہ پانی کے رنگ میں تبدیلی کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

ان ٹیسٹس کے نتیجے کچھ دنوں میں جاری ہونے کی توقع ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے پانی کی سرخ رنگت کا موازنہ بائبل میں بیان کیے گئے ’خون کے طاعون‘ سے کیا لیکن ماہرین کے مطابق اس کی ممکنہ وجوہات میں بائیو کیمیکل اور  انسان کی مداخلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اردن کے ارضیاتی ماہرین کی تنظیم کے سربراہ صخر النصور نے اردن کے ’الغد‘ اخبار کو بتایا کہ ’تالاب کے پانی کے رنگ میں تبدیلی کائی، آئرن آکسائڈ یا انسانوں کی جانب سے اضافی مادوں کے شامل ہونے سے بھی ہو سکتی ہے جس سے پانی کا رنگ سرخ ہو گیا۔‘

آبی وسائل کی وزارت کے عہدیداروں نے نشاندہی کی کہ وہ تالاب جس کا پانی سرخ ہو گیا ہے، بحیرہ مردار کے پانی سے الگ تھلگ ہے اور سائز میں زیادہ بڑا نہیں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خطے میں آبی ذخائر کے سرخ ہونے کی یہ دو سالوں میں دوسری مثال ہے۔

اس سے قبل سوسائٹی فار دا پروٹیکشن آف نیچر کے مطابق اسرائیل میں دریائے الیگزنڈر گذشتہ سال مئی میں اس سے ملحقہ مذبح خانوں سے بہنے والے خون کی وجہ سے سرخ ہو گیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین