’ہو سکتا ہے پاکستانی فوجی بھارتی ہوٹل میں ٹھہرے ہوں‘

ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے ترجمان عبدالصمد یعقوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ کابل میں واقع سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر کتنے پاکستانی فوجی ٹھہرے ہوئے ہیں؟

ارنب گوسوامی اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے پاکستانی سوشل میڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں (سکرین گریب/ ریپبلک ٹی وی)

کبھی ’جاسوس کبوتر‘ کبھی ’ڈرونز‘ تو کبھی ’غبارے‘ بھارتی ٹی وی چینلز پر اکثر دکھائی دیتے ہیں جن کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ’کبوتر، ڈرونز اور غبارے‘ پاکستان سے ’جاسوسی‘ کرنے آئے تھے۔

مگر اب کی بار ایک بھارتی ٹی وی چینل ان چیزوں سے کچھ آگے نکل گیا اور ایک ایسا دعویٰ کر ڈالا جو بظاہر انہی کے گلے پڑ گیا ہے۔

یہ دعویٰ کسی اور بھارتی اینکر نے نہیں بلکہ پاکستان مخالف بیانات کے لیے مشہور ارنب گوسوامی نے کیا ہے جو اکثر اپنے ایسے ہی دعووں کو بیانات پر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔

اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے اور کے ایک دعوے پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ اپنے اس تازہ بیان کی وجہ سے وہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔ 

بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں 15 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان عبدالصمد یعقوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ کابل میں واقع سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر کتنے پاکستانی فوجی ٹھہرے ہوئے ہیں؟ کیا آپ مجھ سے مزید تفصیلات جاننا چاہتے ہیں، کیا میں آپ کو بتاؤں کہ وہ کس کمرے میں ٹھہرے ہوئے ہیں یا اتنا بتانا کافی ہے؟‘

 

ارنب گوسوامی یہیں نہیں رکے بلکہ اپنے سٹائل کے مطابق مزید کہنے لگے کہ ’میں آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ انہوں نے رات کے کھانے کے لیے کیا آرڈر کیا، میرے انٹیلیجنس ذرائع پہ کوئی سوالات نہیں اٹھا سکتا۔‘

جبکہ حقیقت ان کے بیان کے برعکس تھی مگر ارنب گوسوامی کو اپنے ’ذرائع‘ پر کافی اعتماد دکھائی دیتا ہے۔

حقیقت کچھ یوں ہے کہ کابل میں موجود سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل ہے ہی نہیں بلکہ اس ہوٹل کی گراؤنڈ منزل کے اوپر صرف دو ہی منزلیں ہیں۔

لیکن ارنب گوسوامی ت بڑے اعتماد کے ساتھ بول دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل بھی ہو گیا۔ صارفین ارنب گوسوامی کے ’انٹیلیجنس ذرائع‘ کے بارے میں دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔

مزمل حسین نامی ٹوئٹر صارف نے تحریر کیا: ’ہماری انٹیلیجنس چیک کریں، ہم سرینا ہوٹل کی اس پانچویں منزل میں رہ رہے ہیں جس کا وجود ہی نہیں ہے۔‘

ٹوئٹر صارف ٹونی عاشی کا کہنا تھا: ’سرینا ہوٹل کی گراؤنڈ فلور کے علاوہ صرف دو منزلیں ہیں۔ ارنب گوسوامی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ وہ مودی کے پسندیدہ ہیں۔‘

سمیرا خان کا کہنا تھا کہ’ شاید ارنب گوسوامی ان کبوتروں کو سرینا میں موجود پاکستانی فوجی سمجھ رہے ہیں۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا: ’ارنب گوسوامی کو سٹینڈ اپ کامیڈی شروع کر لینی چاہیے۔ اس طرح وہ کچھ ہی گھنٹوں میں کروڑوں پتی بن جائیں گے۔‘

وسیم مغل کا کہنا تھا کہ ’کابل کا سرینا ہوٹل صرف دو منزلہ ہے لیکن ارنب گوسوامی کا ماننا ہے کہ آئی ایس آئی کے افسران ہوٹل کی پانچویں منزل پر رہائش پذیر ہیں۔ یہ لوگ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

’ہو سکتا ہے کہ آئی ایس آئی افسران بھارت کے ہوٹل میں ٹھہرے ہوں، وہاں چیک کر لیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ