’ایک ماہ قبل پاکستان میں، ایک ماہ بعد پاکستان سے کھیلنا خطرناک‘

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے باآسانی کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان اور نمیبیا پہلی مرتبہ ٹی 20 میچ میں آمنے سامنے آئے (اے ایف پی)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے باآسانی کوالیفائی کر لیا ہے۔

اب تک ورلڈ کپ میں پاکستان نے جیسا کھیل پیش کیا ہے ایسا کم ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلے روایتی حریف بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو لاجواب کیا، اس کے بعد افغانستان اور اب نمیبیا کو بھی جس طرح سے شکست دی اس کے لیے پاکستان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

لیکن آج کے میچ میں نمیبیا کی ٹیم بھی تعریف کی مستحق ہے، کیونکہ پہلے تو انہوں نے ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا اور پھر پاکستان جیسے بولنگ اٹیک کے خلاف ڈٹ کر کھیلے۔

آج کے میچ کی مزید بات کی جائے تو پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 کا ہدف دیا جو بظاہر تو نمیبیا کے لیے ایک پہاڑ جیسا ہدف تھا تاہم انہوں نے بھی جواب میں جیتنے کی پوری کوشش کی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنی اپنی نصف سنچریاں سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ درمیان میں محمد حفیظ نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی اور پاکستان کو بڑا سکور کرنے میں مدد فراہم کی۔

جواب میں نمیبیا نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور ایک موقع پر پاکستانی بولرز اور میچ دیکھنے والے شائقین کو حیران کر دیا تھا تاہم کم تجربہ کے باعث وہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

نمیبیا نے شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی جیسے تجربہ کار بولرز کے ہوتے ہوئے بھی مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب تھوڑی بات سوشل میڈیا کی بھی کر لیں جہاں ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی ’بدلہ، بدلہ‘ کی آوازیں گونج رہیں تھیں۔

پہلے بھارت سے بدلہ چکانا تھا تو اس کے بعد نیوزی لینڈ سے، پھر افغانستان اور اب نمیبیا سے ’ہاتھیوں‘ کا بدلہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا۔

ہاتھیوں کے حوالے سے ہی ایک صارف نے لکھا: ’ ابابیلوں کے لشکر نے ہاتھی والوں سے بدلہ لے لیا۔‘

ایک اور صارف نے پاکستان ٹیم پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ماہ قبل پاکستان میں کھیلنا خطرناک، ایک ماہ بعد پاکستان سے کھیلنا خطرناک۔‘

ظاہر ہے ان کا اشارہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کی جانب تھا، لیکن یہ بتاتے چلیں کہ انگلینڈ نے سکیورٹی کا ذکر نہیں کیا تھا۔

اگر آپ ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں تو مظہر ارشد کو ضرور جانتے ہی ہوں گے جو ایسے ایسے اعداد و شمار اور باتیں شیئر کرتے ہیں جو شاید ہی کسی نے پہلے سنی ہوتی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے حوالے سے بتایا کہ ’پاکستان نے نو سال میں پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں پہنچا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ